BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے میگا سیلز ٹیکس فراڈ کیس میں درست تحقیقات نہ کرنے پر ان لینڈ ریونیو کے افسر (تفتیشی افسر) الطاف حسین کھوڑو کو نوکری سے برخاست کر دیا۔ ایف بی آر نے پیر کو اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 26 مارچ 2024 کو کراچی کے ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او ون) میں 238.421 ارب روپے کے ٹیکس فراڈ کے الزام میں اویس بھٹہ اور 12 دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ اس کیس میں میسرز نیومیٹرو فوڈ ویئر کمپنی کراچی شامل تھی۔

وزیراعظم آفس سے موصول انٹیلیجنس رپورٹ کے مطابق تفتیش میں سنگین خامیاں پائی گئیں، جس پر الطاف حسین کھوڑو کے خلاف سول سرونٹس (ایفی شنسی و ڈسپلن) رولز 2020 کے تحت محکمانہ کارروائی شروع کی گئی۔

ایف بی آر نے آفتاب عالم (بی ایس 20) کو انکوائری افسر مقرر کیا، جنہوں نے 17 جولائی 2025 کو رپورٹ پیش کی، جس میں افسر پر نااہلی کا الزام ثابت ہوگیا۔ انکوائری میں معمولی سزا یعنی ایک سال کے لیے ترقی روکنے کی سفارش کی گئی تھی۔

بعد ازاں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا اور افسر نے الزامات کی تردید کی۔ محکمانہ نمائندے (ڈی آر) نے بتایا کہ افسر نے میگا فراڈ کیس میں تفتیشی افسر کے طور پر سنجیدگی نہیں دکھائی اور مؤثر تفتیش کے لیے ضروری اقدامات نہیں کیے۔

مزید بتایا گیا کہ چھ مستفید افراد نے جعلی/غیرقانونی ان پٹ کے طور پر 19 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد رقم حاصل کی، جس میں سے تقریباً 11 کروڑ 74 لاکھ روپے واپس وصول کیے جا چکے ہیں، جبکہ باقی رقم ابھی وصول ہونی باقی ہے۔

دوسری جانب ملزم افسر کا مؤقف تھا کہ انہوں نے اپنی صلاحیت کے مطابق تفتیش کی جبکہ عدالت میں مؤثر پیروی قانونی پراسیکیوٹر کی ذمہ داری تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایف آئی آر میں نامزد افراد کی شناخت کیلئے این آئی سی اور این ٹی این دستیاب نہیں تھے اور دو شناختی کارڈز ان کی کوششوں سے بلاک کروائے گئے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.