یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ میں دو سالہ جنگ کے خاتمے کے لیے پیش کی گئی امن تجویز کا خیرمقدم کیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ کے غزہ میں جنگ بندی کے عزم کو سراہتی ہوں اور تمام فریقین پر زور دیتی ہوں کہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ وان ڈیر لیین نے مزید کہا کہ یورپی یونین اس عمل میں تعاون کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی حمایت حاصل کرنے کے بعد ایک جامع امن منصوبہ پیش کیا ہے۔

























Comments
Comments are closed.