BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری (ایچ سی ایس ٹی ایس آئی) کے صدر محمد سلیم میمن نے وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو اور چیئرمین ایف بی آر سے مطالبہ کیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں کم از کم 48 روز کی توسیع کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سہولت ٹیکس دہندگان کو غیر ضروری جرمانوں اور مشکلات سے بچانے کے لیے ناگزیر ہے۔

سلیم میمن نے کہا کہ ملک بھر کے لاکھوں ٹیکس دہندگان اس وقت دہری مشکلات کا شکار ہیں۔ ایف بی آر نے رواں سال آئی رس سسٹم میں متعدد نئی تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں مگر سسٹم تاحال مکمل طور پر فعال نہیں ہوا۔ ٹیکس دہندگان کو لاگ اِن مسائل، بار بار ایرر میسجز اور رسیپٹ ویلیو جیسے ابہام کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے تنخواہ دار طبقہ اور تاجر دنوں کی کوشش کے باوجود گوشوارے مکمل نہیں کر پا رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ تباہ کن بارشوں اور سیلاب نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ کے درجنوں اضلاع میں مکانات، مویشی اور کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں، پل اور سڑکیں ٹوٹ گئیں جبکہ بجلی، انٹرنیٹ اور بینکنگ سروسز بھی متاثر ہوئیں، جس سے مالی ریکارڈ اور اکاؤنٹنٹس تک رسائی تقریباً ناممکن ہوگئی۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی شق 118(3) کے تحت گوشوارے بروقت نوٹیفائی ہونا ضروری ہیں مگر رواں سال ریٹرن فارم 48 روز کی تاخیر سے 18 اگست کو جاری کیا گیا، اس لیے ٹیکس دہندگان قانونی طور پر اسی مدت کی توسیع کے حقدار ہیں۔

سلیم میمن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ریٹرن فائلنگ کی مدت میں توسیع اور متاثرہ اضلاع میں جرمانے و لیٹ سرچارج معاف کیے جائیں ،تاکہ تاجر برادری اور عوام کو ریلیف ملے اور حکومت پر اعتماد بحال ہو۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.