وزیراعظم محمد شہباز شریف نے منگل کے روز پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کو ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں شاندار کردار ادا کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا اور فضائی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے یہ خیالات چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کے دوران ظاہر کیے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے پی اے ایف کی جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کی شاندار روایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایئر فورس کے جانباز شاہین مادرِ وطن کے دفاع میں ایک ناقابلِ تسخیر ڈھال ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قوم کی تاریخ کی فیصلہ کن جنگوں میں پی اے ایف نے دشمن کو کاری ضربیں لگائیں، جن میں فضائی لڑائیوں کے دوران دشمن کے طیارے مار گرانا بھی شامل ہے۔
ملاقات میں فضائیہ سے متعلق پیشہ ورانہ امور کا جائزہ بھی لیا گیا اور دونوں جانب سے پاکستان کے فضائی دفاع کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

























Comments
Comments are closed.