BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی تازہ اطلاع کے مطابق بدھ سے بھارت سے درآمد ہونے والی تمام اشیاء پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا، جس کے بعد بھارتی برآمدات پر امریکی ڈیوٹیز کی مجموعی شرح 50 فیصد تک پہنچ جائے گی۔ یہ امریکہ کی جانب سے کسی بھی ملک پر عائد کیے گئے سب سے زیادہ ٹیرف میں سے ایک تصور کیا جا رہا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس اقدام کا اعلان رواں ماہ کے آغاز میں روسی تیل کی بھارتی خریداری میں اضافے کے ردعمل کے طور پر کیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ ٹیرف ان تمام اشیا پر لاگو ہوگا جو امریکہ میں کھپت کے لیے درآمد ہوں گی یا گودام سے نکالی جائیں گی۔ البتہ، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھیجی جانے والی امداد، درست سرٹیفکیشن رکھنے والے ٹرانزٹ میں موجود سامان اور باہمی تجارتی معاہدوں کے تحت آنے والی اشیا کو استثنیٰ دیا گیا ہے۔

اس اعلان کے بعد بھارتی روپے کی قدر بھی دباؤ کا شکار ہوئی اور منگل کے روز یہ ڈالر کے مقابلے میں 0.17 فیصد کم ہوکر 87.72 پر آگیا۔ بھارتی وزارتِ تجارت نے فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا، تاہم ایک اعلیٰ حکومتی اہلکار نے بتایا کہ فوری ریلیف یا تاخیر کی کوئی امید نہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ برآمد کنندگان کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی اور انہیں چین، لاطینی امریکا اور مشرق وسطیٰ جیسے متبادل منڈیوں میں توسیع کی ترغیب دی جائے گی۔

اہلکار نے مزید کہا کہ حکومت نے تقریباً 50 ممالک کی نشاندہی کی ہے جہاں بھارت ٹیکسٹائل، فوڈ پراسیسنگ مصنوعات، لیدر اور سمندری خوراک کی برآمدات بڑھا سکتا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت کسانوں کے مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا چاہے اس کی بھاری قیمت کیوں نہ ادا کرنی پڑے۔ مودی اس ماہ کے آخر میں سات سال بعد چین کا پہلا دورہ بھی کرنے جا رہے ہیں تاکہ دوطرفہ تعلقات میں بہتری لائی جا سکے۔

Comments

Comments are closed.