BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

خام تیل کی قیمتوں میں جمعرات کو اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سرمایہ کار اس بات پر محتاط ہیں کہ جمعہ کو یوکرین کے معاملے پر امریکا۔روس سربراہی اجلاس روسی خام تیل پر عائد پابندیوں میں نرمی کا باعث بن سکتا ہے یا خریداروں کے خلاف مزید اقدامات تک جا سکتا ہے، تاہم کمزور مارکیٹ آؤٹ لک نے اس اضافے کو محدود کردیا۔

برینٹ کروڈ کے سودے 24 سینٹ یا 0.37 فیصد بڑھ کر 65.87 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کے سودے 21 سینٹ یا 0.34 فیصد اضافے کے ساتھ 62.85 ڈالر فی بیرل پر طے پائے۔

امریکی حکومت اور انٹرنیشنل انرجی ایجنسی (آئی ای اے) کی جانب سے منفی سپلائی آؤٹ لک کے بعد دونوں کنٹریکٹس بدھ کو دو ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے۔

بدھ کو ٹرمپ نے دھمکی دی کہ اگر پیوٹن نے یوکرین میں امن پر اتفاق نہ کیا تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ٹرمپ نے یہ وضاحت نہیں کی کہ یہ نتائج کیا ہو سکتے ہیں، تاہم انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر جمعہ کو الاسکا میں ہونے والا اجلاس بے نتیجہ رہا تو اقتصادی پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔

رائسٹڈ انرجی نے اپنے کلائنٹ نوٹ میں کہا کہ امریکا۔روس امن مذاکرات کی غیر یقینی صورتحال ایک مثبت رسک پریمیم کو برقرار رکھے ہوئے ہے کیونکہ روسی تیل کے خریداروں کو مزید اقتصادی دباؤ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

یوکرین۔روس بحران کا حل اور روسی سپلائی میں تبدیلی کچھ غیر متوقع نتائج لا سکتی ہے۔

ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر روس نے یوکرین میں جنگ جاری رکھی تو روسی خام تیل کے خریداروں، خصوصاً چین اور بھارت پر بھاری محصولات عائد کیے جائیں گے۔

آئی این جی میں کموڈٹیز اسٹریٹیجی کے سربراہ وارن پیٹرسن نے ایک نوٹ میں کہا کہ یہ واضح ہے کہ اگر جنگ بندی پر کم پیش رفت ہوئی تو مارکیٹ کے لیے اوپر جانے کا رسک موجود ہے۔

پیٹرسن کے مطابق اس سال کے آخری حصے اور 2026 تک متوقع تیل کی اضافی رسد اور اوپیک کی فاضل پیداواری صلاحیت، اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ مارکیٹ بھارت پر ثانوی محصولات کے اثرات کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Comments

Comments are closed.