BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

غزہ میں حماس نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹیں مستقل طور پر ختم کرے اور فضائی حملے بند کرے تو وہ یرغمالیوں کو امداد کی فراہمی میں ریڈ کراس کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔ یہ بیان اس وقت آیا جب حماس نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں اسرائیلی یرغمالی ایویاتار ڈیوڈ کو شدید نحیف حالت میں دکھایا گیا، جو مبینہ طور پر اپنی ہی قبر کھود رہا تھا۔

اس ویڈیو پر مغربی ممالک نے سخت ردعمل دیا۔ فرانس، جرمنی، برطانیہ اور امریکہ نے ویڈیو کو انسانیت سوز قرار دیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے ریڈ کراس سے بات چیت میں یرغمالیوں کو فوری انسانی امداد کی فراہمی کی اپیل کی ہے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق اب بھی 50 یرغمالی غزہ میں موجود ہیں، جن میں سے صرف 20 کے زندہ ہونے کی توقع ہے۔

ادھر غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھوک اور غذائی قلت سے مزید 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جس سے ایسے ہلاکتوں کی تعداد 175 ہو گئی ہے، جن میں 93 بچے شامل ہیں۔

اسرائیل نے حالیہ عالمی دباؤ کے بعد امداد کے کچھ اقدامات کیے ہیں، جن میں وقفے وقفے سے جنگ بندی، ایئر ڈراپس اور محفوظ راہداریاں شامل ہیں۔ تاہم اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ناکافی ہیں اور زمینی راستے سے بڑے پیمانے پر امداد کی فوری ضرورت ہے۔

فلسطینی طبی حکام کے مطابق اتوار کو اسرائیلی حملوں میں کم از کم 80 افراد شہید ہوئے، جن میں امدادی مراکز کے قریب موجود افراد اور فلسطینی ریڈ کریسنٹ کا ایک کارکن بھی شامل ہے۔

Comments

Comments are closed.