بینک اسلامی نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ اُسے بی آئی پی ایل ایکسچینج کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے نام سے ایک ایکسچینج کمپنی قائم کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔
بینک نے یہ اطلاع پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ ایک نوٹس میں دی۔
اسٹیٹ بینک نے بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ کو بی آئی پی ایل ایکسچینج کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے نام سے ایک ایکسچینج کمپنی قائم کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
پاکستان کے سرکردہ اسلامی مالیاتی اداروں میں شامل بینک اسلامی اس وقت ملک بھر میں 540 سے زائد شاخوں کے ساتھ کام کررہا ہے اور شریعت کے مطابق مکمل مالیاتی مصنوعات و خدمات فراہم کرتا ہے۔
Ask ChatGPT






















Comments
Comments are closed.