BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)

ملک بھر میں 19 جولائی کو ہڑتال کی کال اور چیمبرز آف کامرس و تجارتی تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کے اعلان کے بعد حکومت نے کاروباری برادری سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔

کاروباری برادری کے رہنماؤں کے مطابق، حکومت نے مختلف چیمبرز آف کامرس کے صدور اور تجارتی تنظیموں کے عہدیداروں کو مجوزہ ٹیکس اصلاحات، ریٹیل ٹیکس اور دیگر مالیاتی امور پر بات چیت کے لیے اسلام آباد مدعو کیا ہے۔

حکومتی نمائندوں نے کاروباری رہنماؤں کو یقین دلایا ہے کہ ان کے تحفظات سنے جائیں گے اور باہمی اتفاق رائے سے قابل قبول حل تلاش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس کے جواب میں کاروباری برادری کی اعلیٰ قیادت اور مختلف تنظیموں کے عہدیداران نے مشترکہ مؤقف کے لیے اندرونی مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، تجارتی رہنما اسلام آباد روانگی سے قبل مشاورت اور اتفاق رائے پر زور دے رہے ہیں تاکہ مذاکرات کے دوران ایک واضح اور متحد مؤقف اپنایا جا سکے۔ متفقہ حکمت عملی اور آئندہ لائحہ عمل کا باضابطہ اعلان آج کسی وقت متوقع ہے۔

موجودہ احتجاجی فضا اور 19 جولائی کی مجوزہ ملک گیر ہڑتال کے تناظر میں یہ مذاکرات انتہائی اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔ کاروباری برادری کا کہنا ہے کہ وہ غیر منصفانہ ٹیکس پالیسیوں کے خلاف پرعزم ہے، تاہم پرامن بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے بھی تیار ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.