ٹیکس نیٹ بڑھانے کا مطلب یہ ہونا چاہیے کہ چھپائی گئی قابلِ ٹیکس آمدنی اور ناجائز مراعات کی نشاندہی کی جائے، نہ کہ دستاویزی کاروباری سرگرمیوں پر بار بار اضافی بوجھ ڈال دیا جائے
حقیقت یہ ہے کہ انکم ٹیکس وصولیوں کا 75 سے 80 فیصد حصہ ودہولڈنگ ٹیکس پر مشتمل ہے، جو عملاً سیلز ٹیکس کے انداز میں وصول کیا جاتا ہے۔ دیانت داری سے دیکھا جائے تو اس آمدن کو انکم ٹیکس کے بجائے سیلز ٹیکس میں شمار کیا جانا چاہیے۔
آڈیٹر جنرل آف پاکستان بھی یہ نکتہ ایف بی آر کے سامنے اٹھا کر اس حوالے سے سفارشات دے چکے ہیں، مگر اب تک ان پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا۔
بنیادی مسئلہ بدستور صوبوں کی جانب سے محصولات کی انتہائی کم وصولی ہے۔ اس کے نتیجے میں قومی سطح پر ٹیکس بہ نسبتِ جی ڈی پی ( ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو) تقریباً 12 فیصد کے قریب رہتا ہے، جو نسبتاً کم ہے۔
اس کے برعکس، دیگر ایشیائی ممالک میں یہ شرح عموماً 14 فیصد سے 18 فیصد کے درمیان ہے۔