BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کے روز شدید فروخت کا دباؤ دیکھا گیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای-100 انڈیکس دن کا اختتام 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ہوا۔

پورے تجارتی سیشن میں فروخت کا رجحان غالب رہا جس کی وجہ سے انٹرا ڈے کے دوران کے ایس ای-100 انڈیکس کم ترین سطح 132,326.17 پوائنٹس تک گر گیا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 132,576.98 پوائنٹس پر بند ہوا جو کہ 826.21 پوائنٹس یا 0.62 فیصد کی کمی ظاہر کرتا ہے۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی پوسٹ مارکیٹ رپورٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس میں کمی کی بڑی وجہ ایف ایف سی، اینگرو، بینک الحبیب، پی ایس او اور ایچ بی ایل کے منفی اثرات رہے، جنہوں نے مجموعی طور پر انڈیکس کو 397 پوائنٹس نیچے دھکیلا۔

قبل ازیں اہم شعبوں میں فروخت کا رجحان دیکھا گیا جن میں کمرشل بینکس، کھاد، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں اور ریفائنریز شامل ہیں۔ انڈیکس میں زیادہ وزن رکھنے والے اسٹاکس جیسے کہ اے آر ایل، این آر ایل، ماری، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل، ایم سی بی، ایم ای بی ایل اور یو بی ایل منفی زون میں ٹریڈ کر رہے تھے۔

منگل کے روز، پی ایس ایکس میں اتار چڑھاؤ کا رجحان رہا، جہاں مارکیٹ میں شدید اتار چڑھاؤ کے بعد انڈیکس 133,403.19 پوائنٹس پر تقریباً مستحکم ہوا، جس میں محض 33 پوائنٹس یا 0.02 فیصد کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی سطح پر، امریکی ڈالر بدھ کے روز اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ڈھائی ہفتے کی بلند ترین سطح کے قریب ٹریڈ کر رہا تھا، جبکہ تانبے (کاپر) کی قیمت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس دھات پر 50 فیصد ٹیرف کی دھمکی کے بعد راتوں رات آل ٹائم ہائی کو چھو لیا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ سیمی کنڈکٹرز اور دوا سازی کی مصنوعات پر بھی جلد ٹیرف نافذ کیے جائیں گے، جس کے باعث وال اسٹریٹ منگل کو دباؤ میں رہا، اور بدھ کے روز بھی امریکی فیوچرز میں کمزوری کے اشارے دیکھے گئے۔

تاہم ایشیا پیسیفک کے اسٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں سرمایہ کار ٹرمپ کی حالیہ تجارتی دھمکیوں کو ہضم کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ جاپان اور جنوبی کوریا ان بڑے امریکی تجارتی شراکت داروں میں شامل ہیں جنہیں یکم اگست تک تجارتی معاہدہ کرنے کی مہلت دی گئی ہے، ورنہ انہیں نئے ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا، اگرچہ ٹرمپ نے اس تاریخ پر لچکدار مؤقف کے بھی اشارے دیے ہیں۔

پیر کے روز ٹرمپ نے کہا تھا کہ یہ حتمی ہے، لیکن 100 فیصد حتمی نہیں، جس سے مارکیٹ میں یہ تاثر ابھرا کہ یہ محض سودے بازی کی چال ہو سکتی ہے۔ تاہم منگل کو ٹرمپ نے کہا کہ کوئی توسیع نہیں دی جائے گی، جس سے مؤقف مزید سخت ہوگیا۔

جاپان کا نکئی انڈیکس 0.2 فیصد گر گیا، جب کہ آسٹریلیا کا اسٹاک انڈیکس 0.4 فیصد نیچے آیا، اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 0.9 فیصد کم ہوا۔

اسی وقت، چین کی مین لینڈ بلیو چپ کمپنیاں 0.2 فیصد بڑھ گئیں، اور جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس 0.5 فیصد اوپر گیا۔

امریکی ایس اینڈ پی 500 فیوچرز میں 0.1 فیصد کی کمی آئی، جو منگل کو کیش انڈیکس میں 0.1 فیصد کمی کے بعد سامنے آئی، جب کہ ہفتے کے آغاز پر انڈیکس میں 0.8 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی تھی۔

انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مزید کمزور ہو گیا اور 0.04 فیصد کی کمی کے ساتھ 284.47 پر بند ہوا، یعنی 11 پیسے کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروباری سرگرمیاں سست رہیں۔ آل شیئر انڈیکس پر کاروباری حجم کم ہو کر 905.74 ملین شیئرز رہ گیا، جو گزشتہ روز 1,206.52 ملین تھا۔

اسی طرح حصص کی مجموعی مالیت میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، جو گزشتہ سیشن میں 42.03 ارب روپے تھی، بدھ کو کم ہو کر 30.53 ارب روپے پر آ گئی۔

کاروباری حجم کے لحاظ سے ٹی پی ایل پراپرٹیز 65.91 ملین شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہی، اس کے بعد کوہِ نور اسپننگ 62.44 ملین شیئرز کے ساتھ دوسرے اور پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی 39.77 ملین شیئرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر نمایاں رہی۔

مجموعی طور پر بدھ کے روز 478 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا، جن میں 200 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ، 254 میں کمی اور 24 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

 ۔
۔

Comments

Comments are closed.