BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)

ترکیہ کے وزرائے خارجہ اور دفاع بدھ کے روز پاکستان کا دورہ کریں گے، جہاں وہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی امور اور دفاعی صنعت میں تعاون کے فروغ پر گفتگو کریں گے۔ یہ بات منگل کو ایک ترک سفارتی ذریعے نے بتائی ہے۔

ذرائع کے مطابق ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فیدان اپنے دورے کے دوران ترکیہ کی جانب سے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہار کریں گے اور علاقائی امن کے لیے پاکستان کے اقدامات کی حمایت کا اعلان بھی کریں گے۔

ترکیہ اور پاکستان کے تعلقات دیرینہ اور قریبی نوعیت کے ہیں۔ ترکیہ نے حالیہ برسوں میں پاکستان کی کھل کر حمایت کی، خصوصاً مئی میں بھارت کے ساتھ پاکستان کی کشیدگی کے دوران ترکیہ نے پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا، جس پر بھارت نے ناراضی کا اظہار کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اس اعلیٰ سطح کے دورے کو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی و اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کی کوششوں کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، خاص طور پر دفاعی صنعت میں تعاون کے نئے امکانات پر غور متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق، فیدان اس بات پر زور دیں گے کہ دونوں ممالک کو دفاعی صنعت میں اپنے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

اگرچہ انقرہ کے بھارت کے ساتھ بھی خوشگوار تعلقات ہیں، تاہم پاکستان کی حمایت کے بعد بھارت میں چھوٹے گروسری اسٹورز اور بڑی آن لائن فیشن کمپنیوں نے ترک مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جب کہ نئی دہلی نے قومی سلامتی کے خدشات کے تحت ترکیہ کی ایوی ایشن سروس فراہم کرنے والی کمپنی چیلبی کی کلیئرنس منسوخ کر دی ہے۔

Comments

Comments are closed.