BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

اسرائیل کے وزیردفاع اسرائیل کاٹز نے جمعرات کو کہا کہ اگر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای تک رسائی ممکن ہوتی تو اسرائیل 12 روزہ جنگ کے دوران انہیں شہید کردیتا۔

اسرائیلی پبلک ریڈیو اسٹیشن کان کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیل کاٹز نے کہا کہ میرا اندازہ ہے کہ اگر خامنہ ای ہمارے نشانے پر آ جاتے، تو ہم انہیں ختم کر دیتے۔ فوج نے انہیں بہت تلاش کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خامنہ ای کو اس بات کا اندازہ ہو گیا تھا، اسی لیے وہ بہت گہرائی میں زیر زمین چلے گئے اور ان کمانڈروں سے بھی رابطے ختم کر دیے جنہیں شہید کیے گئے کمانڈروں کی جگہ تعینات کیا گیا تھا، اس لیے یہ عملی طور پر ممکن نہ رہا۔

انہوں نے جمعرات کو اسرائیلی ٹیلی ویژن چینل 13 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اپنی ٹارگٹ کلنگ کی کوششیں روک دے گا کیونکہ جنگ بندی سے پہلے اور بعد کی صورتحال میں فرق ہوتا ہے۔

جنگ کے دوران کاٹز نے کہا تھا کہ خامنہ ای کو اب مزید زندہ رہنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔یہ بیان ان خبروں کے چند دن بعد آیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ واشنگٹن نے اسرائیل کے خامنہ ای کو قتل کرنے کے منصوبے کو ویٹو کردیا تھا۔

تاہم ریڈیو کان پر گفتگو کرتے ہوئے کاٹز نے خامنہ ای کو مشورہ دیا کہ وہ بنکر کے اندر ہی رہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں شہید نصراللہ سے سبق سیکھنا چاہیے جو طویل عرصے تک بنکر میں گہرائی میں بیٹھے رہیں،ان کا اشارہ حزب اللہ کے سابق رہنما حسن نصراللہ کی جانب تھا، جنہیں اسرائیل نے ستمبر 2024 میں بیروت پر ایک فضائی حملے میں شہید کردیا تھا۔

واضح رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر کی نقل و حرکت جنہوں نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ملک سے باہر قدم نہیں رکھا، انتہائی سخت سیکیورٹی اور رازداری کے تحت ہوتی ہے۔

کاٹز نے جمعرات کو کہا کہ اسرائیل ایران پر فضائی برتری برقرار رکھے ہوئے ہے اور دوبارہ حملہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے اور اسرائیل کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے دھمکانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Comments

Comments are closed.