نجکاری کمیشن (پی سی) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کے حصص اور انتظامی کنٹرول کی نجکاری کے لیے آٹھ ممکنہ خریداروں سے ایکسپریشن آف انٹرسٹ (ای او آئیز) موصول ہونے کا اعلان کیا ہے۔

کمیشن نے پی آئی اے سی ایل کے 51 فیصد سے 100 فیصد تک کے شیئرز اور انتظامی کنٹرول کی نجکاری کے لیے ایکسپریشن آف انٹرسٹ طلب کیے تھے۔

جمعرات، 19 جون 2025، پی آئی اے سی ایل کی نجکاری کے دوسرے مرحلے کے لیے ”اسٹیٹمنٹ آف کوالیفکیشنز“ (ایس او کیوز) جمع کرانے کی آخری تاریخ تھی۔

نجکاری کمیشن کو درج ذیل آٹھ فریقوں سے اظہار دلچسپی موصول ہوئے:

1 . کنسورشیم: لکی سیمنٹ لمیٹڈ، حب پاور ہولڈنگز لمیٹڈ، کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ، میٹرو وینچرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ 2. کنسورشیم: عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ، فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ، سٹی اسکولز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، لیک سٹی ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ 3. اے کے ڈی گروپ 4. ایئر بلیو لمیٹڈ 5. کنسورشیم: آگمینٹ سیکیورٹیز اینڈ انویسٹمنٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ، سرین ایئر (پرائیویٹ) لمیٹڈ (اکویٹاس ایل ایل سی کیپیٹل گروپ) 6. حبیب رفیق انجینئرنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ 7. فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ 8. سردار محمد اشرف ڈی بلوچ (پرائیویٹ) لمیٹڈ

ان آٹھ میں سے درج ذیل پانچ فریقوں نے مقررہ وقت میں اپنی ایس او کیوز جمع کروائیں:

1 . کنسورشیم: لکی سیمنٹ لمیٹڈ، حب پاور ہولڈنگز لمیٹڈ، کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ، میٹرو وینچرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ 2. کنسورشیم: عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ، فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ، سٹی اسکولز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، لیک سٹی ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ 3. فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ 4. ایئر بلیو 5. کنسورشیم: آگمینٹ سیکیورٹیز اینڈ انویسٹمنٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ، سرین ایئر (پرائیویٹ) لمیٹڈ، بحریہ فاؤنڈیشن، میگا سی اینڈ ایس ہولڈنگ، اکویٹاس کیپیٹل ایل ایل سی

نجکاری کمیشن ان فریقوں کی جانب سے جمع کروائی گئی ایس او کیوز کو پہلے سے طے شدہ اہلیت کے معیار کے تحت جانچے گا۔ جو پارٹیاں اہل قرار پائیں گی، انہیں اگلے مرحلے میں ورچوئل ڈیٹا روم تک رسائی دی جائے گی، جہاں وہ خریداری سے متعلق ضروری جانچ پڑتال (Due Diligence) کر سکیں گی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

200 حروف