BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی برقرار رہی یا مزید بڑھ گئی تو اس سے آئی ایم ایف پروگرام کے مالی، بیرونی اور اصلاحاتی اہداف کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

آئی ایم ایف نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اگر آئی ایم ایف کے قرضوں کے استعمال میں کسی قسم کی جانبداری یا غلط استعمال کا تاثر پیدا ہوا تو اس سے ادارے کی ساکھ کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

ایسے خدشات کے تدارک کے لیے پاکستانی حکام نے پروگرام سے مکمل وابستگی کا اعادہ کیا ہے، جو معیشت میں استحکام کی بحالی، زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط بنانے اور پائیدار و جامع ترقی کے لیے اصلاحات کو فروغ دینے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت دی جانے والی رقوم کا مقصد صرف زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہے، اور اس پروگرام کے سخت مالیاتی و ذخائر سے متعلق اہداف (جس میں سماجی اخراجات کی کم از کم حد بھی شامل ہے) غیر ضروری اخراجات اور درآمدات کی مالی معاونت کے لیے ذخائر کے استعمال کی گنجائش محدود کرتے ہیں۔

ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) چونکہ ایک مختلف نوعیت کا پروگرام ہے، اس لیے اس کے تحت دی جانے والی رقوم کو مالی ضروریات کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، لیکن کوئی بھی قسط صرف ای ایف ایف جائزے کے دائرہ کار میں اور دوسرے جائزے کی تکمیل کے بعد ہی جاری ہو سکتی ہے۔

آئی ایم ایف نے زور دیا کہ اس کے قرضوں کے مقاصد اور کردار کے بارے میں غلط فہمیوں سے بچنے کے لیے ادارے کی جانب سے مؤثر اور غیر جانبدارانہ ابلاغ ناگزیر ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.