BR100 Decreased By (-0.53%)
BR30 Decreased By (-0.98%)
KSE100 Decreased By (-0.46%)
KSE30 Decreased By (-0.43%)
BAFL 56.95 Increased By ▲ 0.08 (0.14%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.98 Decreased By ▼ -4.47 (-2.32%)
FABL 93.90 Decreased By ▼ -0.24 (-0.25%)
FCCL 52.38 Decreased By ▼ -0.41 (-0.78%)
FFL 14.57 Decreased By ▼ -0.15 (-1.02%)
GGL 19.26 Decreased By ▼ -0.30 (-1.53%)
HBL 305.53 Decreased By ▼ -0.57 (-0.19%)
HUBC 200.00 Decreased By ▼ -1.42 (-0.7%)
HUMNL 10.00 Decreased By ▼ -0.16 (-1.57%)
KEL 6.12 Increased By ▲ 0.03 (0.49%)
LOTCHEM 26.39 Decreased By ▼ -0.07 (-0.26%)
MLCF 91.85 Decreased By ▼ -1.31 (-1.41%)
OGDC 315.00 Decreased By ▼ -1.73 (-0.55%)
PAEL 35.18 Decreased By ▼ -0.45 (-1.26%)
PIBTL 14.65 Decreased By ▼ -0.03 (-0.2%)
PIOC 240.89 Decreased By ▼ -2.32 (-0.95%)
PPL 222.80 Decreased By ▼ -4.11 (-1.81%)
PRL 91.35 Decreased By ▼ -1.67 (-1.8%)
SNGP 91.00 Decreased By ▼ -0.84 (-0.91%)
SSGC 23.35 Decreased By ▼ -0.46 (-1.93%)
TELE 7.70 Decreased By ▼ -0.10 (-1.28%)
TPLP 12.61 Decreased By ▼ -0.36 (-2.78%)
TRG 56.50 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
UNITY 8.08 Increased By ▲ 0.01 (0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)

پاکستان اور افغانستان نے ایک دوسرے کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی سرزمین کو دہشت گردی یا کسی اور غیر قانونی سرگرمی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ عزم نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی کابل کے ایک روزہ دورے کے دوران افغان قیادت سے ملاقاتوں میں ظاہر کیا گیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کابل میں افغان عبوری وزیراعظم ملا حسن اخند، نائب وزیراعظم ملا عبدالسلام حنفی اور وزیر خارجہ امیر خان متقی سے تفصیلی ملاقاتیں کیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق ان ملاقاتوں میں سیکیورٹی، تجارت، ٹرانزٹ، علاقائی روابط اور عوامی سطح پر تعلقات کے فروغ سمیت دوطرفہ دلچسپی کے تمام امور پر گفتگو کی گئی۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ دونوں ممالک نے باہمی تجارت کو فروغ دینے، ٹرانزٹ سہولیات بہتر بنانے اور معاشی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 30 جون 2025 سے ”ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم“ فعال کیا جائے گا تاکہ سرحد پار تجارت کو تیز کیا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر 500 کنٹینرز کے لیے ”کراس اسفنگ“ کی سہولت فراہم کی جائے گی جس سے ٹرانزٹ تجارت کی لاگت کم ہو گی۔ اس کے علاوہ طورخم بارڈر پر ”انٹیگریٹڈ ٹرانزٹ ٹریڈ مینجمنٹ سسٹم“ بھی 30 جون سے فعال کر دیا جائے گا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا عمل عزت و احترام سے مکمل کیا جائے گا، اور ان کی املاک و اثاثے محفوظ رہیں گے۔ کسی بھی غیر قانونی یا امتیازی کارروائی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور سیکیورٹی ادارے اس حوالے سے موثر نگرانی کریں گے۔

افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پاکستان میں افغان مہاجرین کے حالات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، ٹرانزٹ اور مشترکہ منصوبوں میں توسیع پر بھی زور دیا۔

ملاقاتوں میں ویزوں کی فراہمی میں آسانی، زرعی اجناس کی ترسیل، تجارتی وفود کا تبادلہ، اور اہم علاقائی منصوبوں جیسے افغان ٹرانس ریل لائن، کاسا-1000، تاپی، اور ٹی اے پی پر خصوصی توجہ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

فریقین نے ان امور پر عملدرآمد کے لیے مشترکہ کمیٹیوں کے قیام پر اتفاق کیا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔

پاکستانی وفد میں افغانستان کے لیے خصوصی نمائندہ سفیر صادق خان، معاون خصوصی طارق باجوہ، وفاقی سیکرٹریز برائے تجارت، ریلوے اور داخلہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام شامل تھے۔

اسحاق ڈار نے افغان وزیر خارجہ کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی تاکہ اعلیٰ سطحی روابط کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.