اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز بتایاہے کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کیلئے سرحد عبور کرنے کے بعد جھڑپوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی اہلکاروں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ لبنان میں جھڑپوں کے دوران مزید 7 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ بیان اس سے قبل جاری بیان میں پہلی ہلاکت کی تصدیق کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

Comments

200 حروف