سعودی عرب کے مختلف علاقوں پر حوثیوں کے حملے، فضائی دفاعی نظام نے کئی میزائل تباہ کردیے
- حوثیوں نے ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور مختلف علاقوں میں توانائی کی تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ کیا ہے
سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے ہفتے کے روز مملکت کی جانب داغے گئے متعدد میزائل اور دیگر پروجیکٹائل فضا میں ہی تباہ کردیے، جن میں دارالحکومت ریاض کی جانب رات گئے داغا گیا کروز میزائل بھی شامل ہے۔ سعودی قیادت میں قائم اتحاد کے مطابق جنوبی علاقوں کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔
دوسری جانب حوثیوں نے ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور مختلف علاقوں میں توانائی کی تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔
حوثیوں کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سعودی آرامکو کی جازان ریفائنری اور جنوب مغربی سعودی عرب میں دو بجلی گھروں کو نشانہ بنایا گیا۔ 4 لاکھ بیرل یومیہ پیداواری صلاحیت کی حامل جازان ریفائنری پر جمعرات کو بھی ایک پروجیکٹائل گرا تھا، جس کے نتیجے میں ایک نیپالی کارکن ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔
اتحاد نے بتایا کہ جازان صوبے کے ساحلی شہر الشقیق کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل بھی تباہ کردیا گیا، جس کا ملبہ گرنے سے کوئی شہری زخمی نہیں ہوا۔
حوثیوں نے مشرقی صوبے میں حویہ گیس پلانٹ پر حملے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
یمن میں 2014 میں شروع ہونے والی جنگ کے بعد سعودی عرب نے 2015 میں فوجی اتحاد تشکیل دیا تھا۔ 2022 کی جنگ بندی کے بعد سرحد پار حملوں میں کمی آئی تھی، تاہم رواں سال جولائی میں دوبارہ کشیدگی شروع ہوگئی۔


























Comments