کھیل
رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ، پاکستان شاہینز نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، بنگلہ دیش اے کو 5 وکٹوں سے شکست
- فائنل کل پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان کھیلا جائے گا
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
فائنل اتوار کو پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان کھیلا جائے گا۔
بنگلہ دیش اے نے 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 232 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش اے کی جانب سے شہادت حسین نے سنچری اسکور کی وہ 103 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے 3، علی رضا اور حسن نواز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان شاہینز نے ہدف 46 ویں اوور میں 5 وکٹوں پر حاصل کیا۔
پاکستان شاہینز کی جانب سے حسن نواز اور شاہزیب خان نے نصف سنچریاں سکور کیں۔


























Comments