BR100 Decreased By (-0.11%)
BR30 Decreased By (-0.16%)
KSE100 Decreased By (-0.08%)
KSE30 Decreased By (-0.11%)
BAFL 60.28 Decreased By ▼ -0.16 (-0.26%)
BIPL 24.70 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 31.20 Decreased By ▼ -0.08 (-0.26%)
CNERGY 11.79 Decreased By ▼ -0.01 (-0.08%)
DFML 17.95 Increased By ▲ 0.29 (1.64%)
DGKC 202.00 Decreased By ▼ -0.90 (-0.44%)
FABL 93.61 Increased By ▲ 0.01 (0.01%)
FCCL 60.20 Decreased By ▼ -0.33 (-0.55%)
FFL 14.82 Decreased By ▼ -0.03 (-0.2%)
GGL 20.95 Decreased By ▼ -0.09 (-0.43%)
HBL 304.50 Increased By ▲ 0.48 (0.16%)
HUBC 211.74 Decreased By ▼ -0.24 (-0.11%)
HUMNL 8.16 Decreased By ▼ -0.02 (-0.24%)
KEL 5.98 Decreased By ▼ -0.03 (-0.5%)
LOTCHEM 25.44 Decreased By ▼ -0.14 (-0.55%)
MLCF 107.32 Decreased By ▼ -0.47 (-0.44%)
OGDC 310.05 Decreased By ▼ -0.30 (-0.1%)
PAEL 34.27 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
PIBTL 13.21 No Change ▼ 0.00 (0%)
PIOC 283.25 Decreased By ▼ -0.60 (-0.21%)
PPL 222.90 Decreased By ▼ -0.10 (-0.04%)
PRL 82.06 Increased By ▲ 0.19 (0.23%)
SNGP 93.04 Increased By ▲ 0.92 (1%)
SSGC 25.76 Increased By ▲ 0.44 (1.74%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 13.50 Decreased By ▼ -0.15 (-1.1%)
TRG 54.38 Increased By ▲ 0.25 (0.46%)
UNITY 8.40 Decreased By ▼ -0.02 (-0.24%)
WTL 1.20 Decreased By ▼ -0.02 (-1.64%)
مارکٹس

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، قیمت ایک سال کی کم ترین سطح سے بحال ہوگئی

  • اسپاٹ گولڈ کی قیمت 1.6 فیصد اضافے کے بعد 3,622.91 ڈالر فی اونس ہوگئی
شائع اپ ڈیٹ

عالمی مارکیٹ میں جمعہ کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں قیمتی دھات رواں ہفتے کے دوران ایک سال سے زائد عرصے کی کم ترین سطح سے بحال ہوگئی۔ امریکی تعطیلات کے باعث مارکیٹ میں سرگرمیاں محدود رہنے سے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے متعلق خدشات میں کمی اور سونے پر فروخت کا دباؤ کم ہوا۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 1.6 فیصد اضافے کے بعد 3,622.91 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ بدھ کو امریکی افراط زر کے بلند اعداد و شمار کے بعد شرح سود میں اضافے کی توقعات مضبوط ہونے پر سونے کی قیمت ستمبر 2025 کے بعد کم ترین سطح پر آگئی تھی۔ رواں ہفتے اب تک سونے کی قیمت میں تقریباً 2.7 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔

امریکی گولڈ فیوچرز کی قیمت دسمبر کی ڈیلیوری کے لیے 2.6 فیصد بڑھ کر 3,621.10 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

وی ٹی مارکیٹس کے چیف اسٹریٹجی آفیسر راس میکسویل کے مطابق، حالیہ نقصان کے بعد سونے کی قیمت مستحکم ہونے کی کوشش کررہی ہے، تاہم سرمایہ کار اب بھی محتاط ہیں۔ امریکی تعطیلات کے باعث ٹیکنالوجی اسٹاکس میں فروخت اور اثاثوں کی لیکویڈیشن رکنے سے سونے پر دباؤ محدود ہوسکتا ہے۔

امریکی معیشت کی تیسری سہ ماہی میں توقع سے زیادہ تیز نمو اور اکتوبر میں افراط زر میں اضافے نے آئندہ ماہ اور 2027 کے آغاز میں فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود بڑھانے کے امکانات کو تقویت دی ہے۔

دریں اثنا، چاندی 4.6 فیصد اضافے سے 43.40 ڈالر، پلاٹینم 2.6 فیصد بڑھ کر 1,323.78 ڈالر اور پیلیڈیم 3.3 فیصد اضافے سے 901.50 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

Comments

200 حروف