BR100 Decreased By (-0.06%)
BR30 Decreased By (-0.34%)
KSE100 Decreased By (-0.03%)
KSE30 Decreased By (-0.02%)
BAFL 60.31 Increased By ▲ 0.39 (0.65%)
BIPL 24.70 Increased By ▲ 0.13 (0.53%)
BOP 31.30 Increased By ▲ 0.02 (0.06%)
CNERGY 11.78 Increased By ▲ 0.13 (1.12%)
DFML 17.64 Increased By ▲ 0.46 (2.68%)
DGKC 202.68 Decreased By ▼ -2.37 (-1.16%)
FABL 93.85 Increased By ▲ 0.21 (0.22%)
FCCL 60.59 Decreased By ▼ -0.33 (-0.54%)
FFL 14.83 Decreased By ▼ -0.04 (-0.27%)
GGL 21.00 Decreased By ▼ -0.35 (-1.64%)
HBL 303.76 Decreased By ▼ -0.32 (-0.11%)
HUBC 212.00 Increased By ▲ 0.57 (0.27%)
HUMNL 8.15 Decreased By ▼ -0.05 (-0.61%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 25.65 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 107.80 Decreased By ▼ -0.67 (-0.62%)
OGDC 310.99 Decreased By ▼ -0.46 (-0.15%)
PAEL 34.30 Decreased By ▼ -0.09 (-0.26%)
PIBTL 13.25 Decreased By ▼ -0.21 (-1.56%)
PIOC 283.85 Decreased By ▼ -1.05 (-0.37%)
PPL 223.40 Decreased By ▼ -0.27 (-0.12%)
PRL 81.80 Increased By ▲ 1.28 (1.59%)
SNGP 92.13 Increased By ▲ 1.09 (1.2%)
SSGC 25.58 Increased By ▲ 1.59 (6.63%)
TELE 7.77 Increased By ▲ 0.30 (4.02%)
TPLP 13.63 Decreased By ▼ -0.09 (-0.66%)
TRG 54.05 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
UNITY 8.42 Increased By ▲ 0.07 (0.84%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.03 (2.5%)
مارکٹس

سعودی آئل ریفائنری پر حوثیوں کے حملے، خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

  • برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 10 سینٹ یا 0.1 فیصد اضافے سے 94.71 ڈالر فی بیرل ہوگئی
شائع اپ ڈیٹ

عالمی مارکیٹ میں جمعرات کو ایشیائی تجارت کے ابتدائی سیشن کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں گزشتہ سیشن کے دوران ہونے والے اضافے کا تسلسل برقرار رہا۔ تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجہ سپلائی سے متعلق خدشات ہیں، کیونکہ یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کی سب سے بڑی آئل ریفائنری پر حملے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ آبنائے ہرمز میں ایرانی بارودی سرنگوں سے کم از کم دو بحری جہاز ٹکرا گئے۔

جمعرات کو گرینچ معیاری وقت کے مطابق 0137 بجے برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 10 سینٹ یا 0.1 فیصد اضافے سے 94.71 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 35 سینٹ یا 0.4 فیصد بڑھ کر 84.03 ڈالر فی بیرل رہی۔ امریکی تھینکس گیونگ تعطیل کے باعث جمعرات کو ڈبلیو ٹی آئی کے سودوں کی حتمی قیمت طے نہیں ہوگی۔

گزشتہ روز برینٹ خام تیل 3.5 فیصد جبکہ ڈبلیو ٹی آئی 2 فیصد مہنگا ہوا تھا۔ حوثیوں نے سعودی عرب کی راس تنورہ آئل ریفائنری اور ریاض کے مالیاتی ضلع پر حملے کا دعویٰ کیا تھا۔

راس تنورہ ریفائنری سعودی عرب کی سب سے بڑی ریفائنری ہے اور اس کمپلیکس میں خام تیل کی برآمدات کے لیے اہم ٹرمینل بھی شامل ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ حملوں سے خطے میں جغرافیائی سیاسی خطرات کا پریمیم مزید بڑھ سکتا ہے۔

دوسری جانب آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت متاثر ہوئی ہے، جہاں تیل کی سپلائی جنگ سے پہلے کی سطح کے قریب بحال ہو رہی تھی۔ ایرانی فوج کے بیان کے حوالے سے نیم سرکاری خبر رساں ادارے فارس نے بتایا کہ بدھ کو آبنائے میں ایک آئل ٹینکر بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا کر آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ اس سے قبل ایرانی سرکاری میڈیا نے دو آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔

اے این زیڈ کے تجزیہ کار ڈینیئل ہائنز کے مطابق مشرق وسطیٰ میں تنازع کا پھیلاؤ حالیہ ہفتوں میں تیل کی ترسیل کی بحالی روک سکتا ہے۔ خلیج فارس سے خام تیل کی برآمدات گزشتہ ہفتے بڑھی تھیں، تاہم مجموعی رجحان اب بھی کمی کی جانب ہے۔

اوپیک پلس وزرا 29 نومبر کو اجلاسوں میں 2027 کی پیداواری پالیسی پر غور کریں گے۔ امریکا میں 20 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران خام تیل کے ذخائر 11 لاکھ بیرل بڑھ کر 41 کروڑ 89 لاکھ بیرل ہوگئے، جو قیمتوں کو سہارا دینے کا ایک اور سبب بنا۔

Comments

200 حروف