اے آئی سے متعلق خدشات برقرار، ڈالر 22 ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب مستحکم
- ڈالر انڈیکس، جو چھ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر ظاہر کرتا ہے، 103.81 پر مستحکم رہا
عالمی کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو امریکی ڈالر 22 ماہ کی بلند ترین سطح سے نیچے مستحکم رہا، جبکہ امریکی تعطیلات کے باعث محدود کاروبار کے دوران سرمایہ کار مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے متعلق اسٹاکس میں اتار چڑھاؤ کے اثرات کا جائزہ لیتے رہے۔
ڈالر انڈیکس، جو چھ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر ظاہر کرتا ہے، 103.81 پر مستحکم رہا۔ انڈیکس پیر کو 104.53 تک پہنچ گیا تھا، جو مارچ 2025 کے بعد بلند ترین سطح تھی، تاہم اگلے روز یہ اضافہ ختم ہوگیا۔ رواں ہفتے انڈیکس مجموعی طور پر تقریباً مستحکم رہا۔
جمعہ کو ایشیائی کاروبار کے دوران ڈالر جاپانی ین کے مقابلے میں 0.1 فیصد اضافے سے 159.355 ین ہوگیا، جبکہ سوئس فرانک کے مقابلے میں بھی معمولی مضبوطی دیکھی گئی۔
یورو 1.0964 ڈالر پر تقریباً مستحکم رہا، جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی کمی کے بعد 1.3099 ڈالر پر آگیا۔ آسٹریلوی ڈالر بھی کمزور ہوکر 0.6631 ڈالر پر آگیا، جو بدھ کو ایک سال کی کم ترین سطح 0.6559 ڈالر تک گر گیا تھا۔
امریکی ڈالر کو فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافے کی توقعات سے سہارا مل رہا ہے۔ مارکیٹ میں 9 دسمبر کو شرح سود میں 0.25 فیصد اضافے کو تقریباً یقینی سمجھا جارہا ہے۔
ڈالر انڈیکس 2026 کے دوران اب تک تقریباً 5.7 فیصد بڑھ چکا ہے، تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق تیزی سے اضافے کے بعد مزید بڑھنے کی گنجائش محدود ہوسکتی ہے۔
























Comments