2026 کے 10 اہم واقعات: مشرق وسطیٰ کی جنگ، موسمیاتی تباہی اور مصنوعی ذہانت کے خدشات
- سال کے آغاز میں امریکی افواج نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو کاراکاس سے گرفتار کرکے نیویارک منتقل کیا
سال 2026 میں دنیا مشرق وسطیٰ کی جنگ، شدید گرمی کی لہروں، جنگلاتی آتشزدگی، مصنوعی ذہانت کے بڑھتے اثرات اور سیاسی تبدیلیوں جیسے اہم واقعات سے دوچار رہی۔ سال کے 10 نمایاں واقعات میں امریکی کارروائی، خلائی مشن، وبا اور عالمی کھیل بھی شامل رہے۔
سال کے آغاز میں امریکی افواج نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو کاراکاس سے گرفتار کرکے نیویارک منتقل کیا، جہاں انہیں منشیات اور دہشت گردی کے الزامات کا سامنا کرنا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کارروائی کو مغربی نصف کرہ میں امریکی بالادستی کا مظہر قرار دیا۔
مشرق وسطیٰ میں ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے کے بعد وسیع جنگ چھڑ گئی۔ ایران نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی، جس سے تیل کی قیمتوں اور عالمی مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ لبنان اور یمن بھی تنازع میں شامل ہوئے۔
اپریل میں ناسا کے آرٹیمس ٹو مشن کے چار خلا باز نصف صدی سے زائد عرصے بعد چاند کے گرد انسانی پرواز کے لیے روانہ ہوئے۔ مئی میں کانگو میں ایبولا کی وبا پھیلی، جو نومبر تک 11 ہزار 500 سے زائد کیسز اور 5 ہزار 500 سے زیادہ اموات کا سبب بنی۔
امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں 48 ٹیموں پر مشتمل فٹ بال ورلڈ کپ منعقد ہوا، جس میں اسپین نے دوسری مرتبہ عالمی ٹائٹل جیتا۔
یورپ میں شدید گرمی اور جنگلاتی آگ نے بڑے پیمانے پر جانی و معاشی نقصان پہنچایا، جبکہ نیپال اور تبت کے سرحدی علاقے میں گلیشیئر ٹوٹنے سے تباہ کن سیلاب آیا، جس میں 1,400 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں لاپتا ہوگئے۔
مصنوعی ذہانت کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ اس کے خطرات پر تشویش بڑھی۔ ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سربراہان نے ترقی کی رفتار محدود کرنے اور خطرات سمجھنے پر زور دیا۔
یورپ میں نوجوانوں کے احتجاج نے حکومتوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ فرانس، سربیا اور البانیہ میں مظاہروں نے سیاسی تبدیلیوں کو جنم دیا۔
سال کے آخر میں امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس نے کانگریس کا کنٹرول حاصل کرلیا، جبکہ ہنگری اور برازیل سمیت کئی ممالک میں دائیں بازو کی سیاست کو انتخابی دھچکے لگے۔























Comments