BR100 Decreased By (-0.06%)
BR30 Decreased By (-0.34%)
KSE100 Decreased By (-0.03%)
KSE30 Decreased By (-0.02%)
BAFL 60.31 Increased By ▲ 0.39 (0.65%)
BIPL 24.70 Increased By ▲ 0.13 (0.53%)
BOP 31.30 Increased By ▲ 0.02 (0.06%)
CNERGY 11.78 Increased By ▲ 0.13 (1.12%)
DFML 17.64 Increased By ▲ 0.46 (2.68%)
DGKC 202.68 Decreased By ▼ -2.37 (-1.16%)
FABL 93.85 Increased By ▲ 0.21 (0.22%)
FCCL 60.59 Decreased By ▼ -0.33 (-0.54%)
FFL 14.83 Decreased By ▼ -0.04 (-0.27%)
GGL 21.00 Decreased By ▼ -0.35 (-1.64%)
HBL 303.76 Decreased By ▼ -0.32 (-0.11%)
HUBC 212.00 Increased By ▲ 0.57 (0.27%)
HUMNL 8.15 Decreased By ▼ -0.05 (-0.61%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 25.65 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 107.80 Decreased By ▼ -0.67 (-0.62%)
OGDC 310.99 Decreased By ▼ -0.46 (-0.15%)
PAEL 34.30 Decreased By ▼ -0.09 (-0.26%)
PIBTL 13.25 Decreased By ▼ -0.21 (-1.56%)
PIOC 283.85 Decreased By ▼ -1.05 (-0.37%)
PPL 223.40 Decreased By ▼ -0.27 (-0.12%)
PRL 81.80 Increased By ▲ 1.28 (1.59%)
SNGP 92.13 Increased By ▲ 1.09 (1.2%)
SSGC 25.58 Increased By ▲ 1.59 (6.63%)
TELE 7.77 Increased By ▲ 0.30 (4.02%)
TPLP 13.63 Decreased By ▼ -0.09 (-0.66%)
TRG 54.05 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
UNITY 8.42 Increased By ▲ 0.07 (0.84%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.03 (2.5%)
پاکستان

بلوچستان کے 4 اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 12 دہشت گرد ہلاک

  • کارروائیاں 20 سے 23 نومبر کے دوران نوشکی، سبی، پنجگور اور کیچ کے اضلاع میں کی گئیں، آئی ایس پی آر
شائع اپ ڈیٹ

بلوچستان کے 4 اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران 12 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے جمعرات کو بتایا کہ یہ کارروائیاں جاری انسدادِ دہشت گردی مہم کے تحت 20 سے 23 نومبر کے دوران نوشکی، سبی، پنجگور اور کیچ کے اضلاع میں کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 20 نومبر کو ضلع نوشکی میں ایک ٹھکانے کو نشانہ بناتے ہوئے کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 8 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ کارروائی کے مقام سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

21 نومبر کو ضلع سبی میں ایک الگ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مشتبہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت روک کر ان میں سے 2 کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 22 اور 23 نومبر کو ضلع پنجگور اور کیچ میں الگ الگ جھڑپوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں مزید 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ہلاک دہشت گردوں کو فتنۃ الہندوستان کا رکن قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بھارت کی پشت پناہی حاصل تھی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظور کردہ حکمت عملی عزمِ استحکام کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسداد دہشت گردی کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی۔

صدر، وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

دریں اثنا صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

صدر مملکت نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف موثر کارروائیوں اور دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی مسلسل کامیابیاں ملک کے امن و استحکام کے لیے ان کے عزم اور قربانیوں کی مظہر ہیں۔

صدرمملکت نے کہا کہ فتنہ الہندوستان اور بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کا مکمل خاتمہ قومی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہر علاقے سے بیرونی سرپرستی اور معاونت میں سرگرم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں کے دوران 12 بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیابیاں قابل فخر ہیں،پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ شہدا اور غازیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،بلوچستان میں امن و ترقی کے دشمنوں کو ہر صورت ناکام بنائیں گے

Comments

200 حروف