BR100 Increased By (0.04%)
BR30 Decreased By (-0.22%)
KSE100 Increased By (0.05%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 59.78 Increased By ▲ 0.08 (0.13%)
BIPL 24.40 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
BOP 31.16 Decreased By ▼ -0.10 (-0.32%)
CNERGY 11.58 Decreased By ▼ -0.15 (-1.28%)
DFML 16.39 Decreased By ▼ -0.02 (-0.12%)
DGKC 203.51 Decreased By ▼ -0.49 (-0.24%)
FABL 93.53 Decreased By ▼ -0.52 (-0.55%)
FCCL 60.21 Increased By ▲ 0.28 (0.47%)
FFL 14.62 Increased By ▲ 0.34 (2.38%)
GGL 20.01 Increased By ▲ 0.88 (4.6%)
HBL 303.07 Decreased By ▼ -0.40 (-0.13%)
HUBC 212.73 Increased By ▲ 2.92 (1.39%)
HUMNL 8.18 Decreased By ▼ -0.07 (-0.85%)
KEL 6.08 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 25.50 Decreased By ▼ -0.23 (-0.89%)
MLCF 106.76 Increased By ▲ 0.95 (0.9%)
OGDC 310.65 Decreased By ▼ -1.90 (-0.61%)
PAEL 34.18 Decreased By ▼ -0.06 (-0.18%)
PIBTL 13.52 Decreased By ▼ -0.10 (-0.73%)
PIOC 279.30 Increased By ▲ 1.80 (0.65%)
PPL 222.30 Decreased By ▼ -1.05 (-0.47%)
PRL 79.49 Decreased By ▼ -1.50 (-1.85%)
SNGP 91.00 Decreased By ▼ -0.38 (-0.42%)
SSGC 23.65 Decreased By ▼ -0.26 (-1.09%)
TELE 7.66 Increased By ▲ 0.18 (2.41%)
TPLP 12.83 No Change ▼ 0.00 (0%)
TRG 54.04 Increased By ▲ 1.23 (2.33%)
UNITY 8.36 Decreased By ▼ -0.10 (-1.18%)
WTL 1.24 Decreased By ▼ -0.11 (-8.15%)
پاکستان

اداروں پر عوامی اعتماد کی بحالی کے لیے جمہوری نظام کی ازسرنو تشکیل ضروری ہے ، بلاول بھٹو

  • چیئرمین پی پی پی نے سندھ یوتھ کارڈ کا افتتاح کردیا، پہلے مرحلے میں ایک لاکھ نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور رسمی معیشت کا حصہ بنانے کا ہدف
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوجوانوں کا ملکی اداروں پر اعتماد بحال کرنے کے لیے ’’جمہوری اصلاح نو‘‘ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ، جمہوریت، عدلیہ اور انتخابی نظام پر عوامی اعتماد دوبارہ قائم کرنا ہوگا۔

کراچی میں سندھ یوتھ کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک کو نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی مایوسی کا تدارک اور جمہوری نظام پر ان کا اعتماد بحال کرنا ہوگا۔ جمہوری اصلاح نو کا آغاز پارلیمنٹ پر اعتماد کی بحالی سے ہونا چاہیے، جبکہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اعتماد کی فضا قائم کرنے کے لیے بھی اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت، عدالتی نظام اور انتخابی عمل پر عوام کا اعتماد بحال کرنا بھی ضروری ہے۔

ملکی معاشی صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ مہنگائی اور غربت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، جبکہ معاشی بحران کے باعث ملک کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر وہ خود موجودہ حالات سے مایوس ہیں تو پاکستان کے نوجوانوں کی کیا کیفیت ہوگی؟ ان کا کہنا تھا کہ معاشی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی اتحاد ناگزیر ہے۔

بلاول بھٹو حالیہ عرصے میں متعدد بار ملک میں ’’سیاسی اصلاح نو‘‘ یا ’’سیاسی و جمہوری اصلاح نو‘‘ کا مطالبہ کرچکے ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ ملک کا نظام حکمرانی یا تو مفلوج ہوچکا ہے یا اسے دانستہ طور پر تباہی کی جانب دھکیلا گیا ہے، جبکہ جاری معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے نظام میں اصلاحات ضروری ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے سیاست دانوں اور اقتدار میں موجود افراد پر زور دیا کہ وہ نفرت اور تقسیم کی سیاست ترک کرکے عوامی خدمت پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھنا ہوگا۔ سیاسی رہنماؤں کے درمیان محاذ آرائی جاری رہی تو ملک مزید تقسیم ہوگا اور بحرانوں سے نمٹنے کی صلاحیت کمزور پڑ جائے گی۔

سندھ یوتھ کارڈ کا اجرا

بلاول بھٹو نے سندھ یوتھ کارڈ کے اجرا کو اہم اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے یہ پروگرام متعارف کراکے دیگر صوبائی حکومتوں اور وفاقی حکومت سے پہلے تاریخ رقم کی ہے۔ پروگرام کے پہلے مرحلے میں ایک لاکھ نوجوانوں کو سندھ یوتھ کارڈ فراہم کیے جائیں گے، جس کے ذریعے انہیں رسمی معیشت کا حصہ بنایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ کارڈ بینک کارڈ کی طرز پر کام کرے گا اور اس کے ذریعے مستحق نوجوانوں کو بینک اکاؤنٹ رکھنے والوں جیسی سہولیات میسر ہوں گی۔ اس مقصد کے لیے انہیں موبائل بینکنگ ایپلی کیشن بھی فراہم کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پروگرام کو بتدریج سندھ کے تمام اضلاع تک وسعت دی جائے گی۔

اپنا گھر اور ہاری کارڈ اسکیمیں

اپنا گھر اسکیم کا حوالہ دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے 10 لاکھ گھر تعمیر کرکے ان کے حوالے کیے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کو اپنے حجم اور اثرات کے باعث عالمی سطح پر بھی پذیرائی ملی ہے۔

انہوں نے ہاری کارڈ پروگرام کو بھی اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے کاشت کاروں کو مالی معاونت فراہم کی جارہی ہے۔

Comments

200 حروف