دنیا
روس کے یوکرین کے توانائی اور بندرگاہی تنصیبات پر ڈرون حملے
- روسی افواج نے شمال مشرقی شہر سومی میں بجلی کے ایک گرڈ اسٹیشن پر بھی حملہ کیا، حکام
روس کی وزارتِ دفاع نے جمعرات کو کہا ہے کہ اس کی افواج نے رات گئے یوکرین کے توانائی اور بندرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ یوکرین کی فوج کو معاونت فراہم کرنے والے بحری جہازوں پر ڈرون حملے کیے ہیں۔
وزارت کے مطابق ان حملوں میں اوڈیسا کے علاقے میں بجلی کے دو گرڈ اسٹیشنز، چورنومورسک بندرگاہ پر ایندھن ذخیرہ کرنے کی تنصیبات اور ایک مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بارے میں روس کا الزام ہے کہ وہ دوہرے استعمال کی اشیا اوڈیسا لے جارہا تھا۔
وزارت نے مزید کہا کہ روسی افواج نے شمال مشرقی شہر سومی میں بجلی کے ایک گرڈ اسٹیشن پر بھی حملہ کیا، جو یوکرین کی دفاعی صنعت کی تنصیبات اور لاجسٹکس مراکز کو بجلی فراہم کرتا تھا۔

























Comments