BR100 Decreased By (-0.22%)
BR30 Decreased By (-0.48%)
KSE100 Decreased By (-0.14%)
KSE30 Decreased By (-0.16%)
BAFL 60.81 Increased By ▲ 0.27 (0.45%)
BIPL 24.26 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
BOP 31.15 Decreased By ▼ -0.08 (-0.26%)
CNERGY 11.38 Decreased By ▼ -0.33 (-2.82%)
DFML 15.60 Decreased By ▼ -0.06 (-0.38%)
DGKC 202.50 Increased By ▲ 0.49 (0.24%)
FABL 95.79 Decreased By ▼ -0.06 (-0.06%)
FCCL 59.88 Decreased By ▼ -0.76 (-1.25%)
FFL 14.60 Decreased By ▼ -0.17 (-1.15%)
GGL 19.70 Decreased By ▼ -0.19 (-0.96%)
HBL 308.31 Increased By ▲ 0.09 (0.03%)
HUBC 207.69 Increased By ▲ 0.67 (0.32%)
HUMNL 8.10 Decreased By ▼ -0.29 (-3.46%)
KEL 6.29 Decreased By ▼ -0.05 (-0.79%)
LOTCHEM 24.74 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
MLCF 105.05 Increased By ▲ 0.15 (0.14%)
OGDC 314.65 Decreased By ▼ -1.56 (-0.49%)
PAEL 35.64 Increased By ▲ 0.08 (0.22%)
PIBTL 14.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
PIOC 273.20 Decreased By ▼ -0.33 (-0.12%)
PPL 225.56 Decreased By ▼ -1.67 (-0.73%)
PRL 79.63 Decreased By ▼ -1.24 (-1.53%)
SNGP 94.41 Decreased By ▼ -0.13 (-0.14%)
SSGC 23.65 Decreased By ▼ -0.10 (-0.42%)
TELE 7.52 Increased By ▲ 0.04 (0.53%)
TPLP 12.93 Increased By ▲ 0.01 (0.08%)
TRG 53.05 Decreased By ▼ -0.30 (-0.56%)
UNITY 8.88 Decreased By ▼ -0.45 (-4.82%)
WTL 1.31 Decreased By ▼ -0.07 (-5.07%)

ترکیہ، آذربائیجان، قازقستان، ایران، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے اعلیٰ حکام نے 15 اور 16 نومبر 2026 کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی وزرائے کونسل کے 30ویں اجلاس میں شرکت کی۔

افغانستان کے حکام جو اس تنظیم کا حصہ بھی ہیں، اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

  • اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) ایک علاقائی فورم ہے جس کا مقصد رکن ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ اس تنظیم کا قیام 1964 میں پاکستان، ایران اور ترکیہ نے علاقائی تعاون برائے ترقی (آر سی ڈی) کے نام سے عمل میں لایا تھا، بعد ازاں 1985 میں اس کا نام تبدیل کرکے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) رکھ دیا گیا۔
  • یہ تنظیم 10 رکن ممالک پر مشتمل ہے اور علاقائی انضمام کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کی حیثیت رکھتی ہے جو شمال سے جنوب، مشرق سے مغرب، ایشیا سے یورپ اور یوریشیا سے عرب دنیا تک مختلف جغرافیائی خطوں کو آپس میں منسلک کرتی ہے۔ حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے اجلاس میں پاکستان کے علاقائی تجارت، سرمایہ کاری، ٹرانسپورٹ اور اقتصادی انضمام کے ایجنڈے کے حوالے سے کئی اہم پیشرفت سامنے آئیں۔

ای سی او 2026 کے اہم نکات

1۔ ای سی او نے 2035 تک کے لیے 10 سالہ اقتصادی تعاون کا روڈ میپ منظور کرلیا

ای سی او کے رکن ممالک نے اقتصادی تعاون کے اسٹریٹجک اہداف 2026-2035 منظور کرلیے جنہیں ای سی او وژن 2035 بھی کہا جاتا ہے۔

اس فریم ورک کا مقصد تجارت، سرمایہ کاری، منڈیوں تک رسائی اور علاقائی ویلیو چینز کے ذریعے خطے میں اقتصادی انضمام کو مضبوط بنانا ہے۔

اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ، توانائی، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا بھی تصور پیش کیا گیا ہے۔

2۔ پاکستان نے ای سی او کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے 2026-2027 کے لیے ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے

2026-27 کے لیے ای سی او کے چیئرمین کی حیثیت سے اسلام آباد علاقائی روابط کو مضبوط بنانے، علاقائی انضمام کو فروغ دینے، شراکت داریوں کو مستحکم کرنے اور زیادہ خوشحالی، پائیدار ترقی اور باہم مربوط و مستحکم ای سی او خطے کے قیام کے لیے اجتماعی کوششوں کو آگے بڑھانے پر توجہ دے گا۔

3۔ پاکستان کی پانچ ترجیحات

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی صدارت کے دوران پانچ ترجیحات کا اعلان کیا جن میں منڈیوں تک رسائی اور سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ، خشکی میں گھرے ممالک کے لیے پاکستان کی بندرگاہوں تک رسائی اور رابطوں کو بہتر بنانا، ای سی او تجارتی معاہدے کے روڈ میپ پر عملدرآمد، آفات سے نمٹنے کی تیاری اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات برداشت کرنے والے بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا جبکہ تحقیق اور فنی تربیت کے ذریعے انسانی وسائل پر سرمایہ کاری شامل ہیں۔

4۔ پاکستان کی سفارتی کوششوں کا اعتراف

اسلام آباد اعلامیے میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس کے ثالثی اقدام کی حمایت کی گئی۔

یہ حمایت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جغرافیائی و سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس پیش رفت سے علاقائی استحکام کے فروغ اور اہم عالمی فریقین کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے سفارتی کردار کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔

5۔ علاقائی روابط کے فروغ کا عزم

وزیراعظم شہبازشریف نے علاقائی روابط کو فروغ دینے کے لیے سڑکوں، ریلوے اور مختلف ذرائع نقل و حمل پر مشتمل راہداریوں کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے خشکی میں گھرے ای سی او کے رکن ممالک کے لیے کراچی، پورٹ قاسم اور گوادر کی بندرگاہوں کی اہمیت اور ان سے استفادے کے امکانات کو بھی اجاگر کیا۔

علاقائی سلامتی کے حوالے سے شہباز شریف نے تنازعات کے پُرامن حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کرنے کے پاکستان کے عزم پر زور دیا اور علاقائی استحکام کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔

Comments

200 حروف