BR100 Increased By (0.23%)
BR30 Increased By (0.16%)
KSE100 Increased By (0.17%)
KSE30 Increased By (0.15%)
BAFL 60.54 Increased By ▲ 0.77 (1.29%)
BIPL 24.25 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 31.23 Decreased By ▼ -0.16 (-0.51%)
CNERGY 11.71 Decreased By ▼ -0.02 (-0.17%)
DFML 15.66 Decreased By ▼ -0.03 (-0.19%)
DGKC 202.01 Decreased By ▼ -2.06 (-1.01%)
FABL 95.85 Decreased By ▼ -0.17 (-0.18%)
FCCL 60.64 Decreased By ▼ -1.07 (-1.73%)
FFL 14.77 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.89 Increased By ▲ 0.21 (1.07%)
HBL 308.22 Decreased By ▼ -1.21 (-0.39%)
HUBC 207.02 Increased By ▲ 2.82 (1.38%)
HUMNL 8.39 Decreased By ▼ -0.33 (-3.78%)
KEL 6.34 Increased By ▲ 0.02 (0.32%)
LOTCHEM 24.72 Increased By ▲ 0.03 (0.12%)
MLCF 104.90 Increased By ▲ 0.97 (0.93%)
OGDC 316.21 Increased By ▲ 0.34 (0.11%)
PAEL 35.56 Decreased By ▼ -0.02 (-0.06%)
PIBTL 14.00 Increased By ▲ 0.34 (2.49%)
PIOC 273.53 Increased By ▲ 2.41 (0.89%)
PPL 227.23 Increased By ▲ 1.16 (0.51%)
PRL 80.87 Increased By ▲ 0.59 (0.73%)
SNGP 94.54 Increased By ▲ 0.59 (0.63%)
SSGC 23.75 Decreased By ▼ -0.07 (-0.29%)
TELE 7.48 Decreased By ▼ -0.07 (-0.93%)
TPLP 12.92 Decreased By ▼ -0.07 (-0.54%)
TRG 53.35 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
UNITY 9.33 Increased By ▲ 0.94 (11.2%)
WTL 1.38 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

عباس عراقچی نے علاقائی ممالک کو ایران پر حملوں میں معاونت سے خبردار کردیا

  • ایران کے دفاعی اقدامات صرف جارحیت کرنے والوں کے اہداف اور فوجی اڈوں کے خلاف ہیں، ایرانی وزیر خارجہ
شائع اپ ڈیٹ

ایران نے کہا ہے کہ 10 ملکی علاقائی تنظیم نے امریکا کے ساتھ جنگ کے خاتمے کی کوششوں کے تحت آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے ایرانی منصوبے کی حمایت کردی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے مطابق تہران امریکا کی جانب سے شرائط تسلیم کیے جانے کی صورت میں دو روز کے اندر آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے تیار ہے۔

عباس عراقچی نے پیر کو اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمیشہ اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ اور تعمیری تعلقات کا خواہاں رہا ہے اور اس کا کسی علاقائی ملک کے ساتھ کوئی بنیادی تنازع نہیں۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی ممالک اپنی سرزمین، فضائی حدود اور دیگر سہولیات کسی دوسرے ملک پر حملوں کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔ ایران کے دفاعی اقدامات صرف جارحیت کرنے والوں کے اہداف اور فوجی اڈوں کے خلاف ہیں، انہیں ہمسایہ ممالک کے عوام یا حکومتوں کے خلاف کارروائی تصور نہیں کیا جانا چاہیے۔

عباس عراقچی نے خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں عدم استحکام کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کو قرار دیتے ہوئے علاقائی سلامتی کے لیے عدم جارحیت اور خودمختاری کے احترام پر مبنی نظام قائم کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے امریکا پر سفارتی کوششوں کے بجائے دھمکیوں، پابندیوں اور حملوں کا راستہ اختیار کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔ ان کے مطابق حالیہ کارروائیوں میں 5 ہزار سے زائد ایرانی شہری جاں بحق ہوئے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ای سی او تجارتی معاہدے (ایکوٹا) پر دوبارہ مذاکرات اور علاقائی تجارت بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اے ایف پی کے مطابق عباس عراقچی نے بتایا کہ اجلاس میں شریک ممالک نے ایران کے دو روزہ منصوبے کی حمایت کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے مستقل اور جامع جنگ بندی ممکن ہوگی۔

اجلاس میں پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان، قازقستان، ایران، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے، جبکہ افغانستان کے نمائندے موجود نہیں تھے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف