BR100 Decreased By (-0.02%)
BR30 Decreased By (-0.2%)
KSE100 Increased By (0.12%)
KSE30 Increased By (0.1%)
BAFL 60.90 Increased By ▲ 0.36 (0.59%)
BIPL 24.42 Increased By ▲ 0.17 (0.7%)
BOP 31.05 Decreased By ▼ -0.18 (-0.58%)
CNERGY 11.60 Decreased By ▼ -0.11 (-0.94%)
DFML 15.69 Increased By ▲ 0.03 (0.19%)
DGKC 204.00 Increased By ▲ 1.99 (0.99%)
FABL 95.99 Increased By ▲ 0.14 (0.15%)
FCCL 60.64 No Change ▼ 0.00 (0%)
FFL 14.80 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
GGL 19.83 Decreased By ▼ -0.06 (-0.3%)
HBL 309.90 Increased By ▲ 1.68 (0.55%)
HUBC 207.50 Increased By ▲ 0.48 (0.23%)
HUMNL 8.40 Increased By ▲ 0.01 (0.12%)
KEL 6.30 Decreased By ▼ -0.04 (-0.63%)
LOTCHEM 24.89 Increased By ▲ 0.17 (0.69%)
MLCF 105.88 Increased By ▲ 0.98 (0.93%)
OGDC 314.65 Decreased By ▼ -1.56 (-0.49%)
PAEL 35.75 Increased By ▲ 0.19 (0.53%)
PIBTL 14.10 Increased By ▲ 0.10 (0.71%)
PIOC 274.05 Increased By ▲ 0.52 (0.19%)
PPL 226.70 Decreased By ▼ -0.53 (-0.23%)
PRL 79.80 Decreased By ▼ -1.07 (-1.32%)
SNGP 94.50 Decreased By ▼ -0.04 (-0.04%)
SSGC 23.71 Decreased By ▼ -0.04 (-0.17%)
TELE 7.61 Increased By ▲ 0.13 (1.74%)
TPLP 12.96 Increased By ▲ 0.04 (0.31%)
TRG 53.29 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
UNITY 8.83 Decreased By ▼ -0.50 (-5.36%)
WTL 1.31 Decreased By ▼ -0.07 (-5.07%)
مارکٹس

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس 1100 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا

  • بینچ مارک انڈیکس 1,154.31 پوائنٹس یا 0.65 فیصد اضافے کے بعد 179,337.26 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا تھا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو کاروبار کے آغاز پر خریداری کا رجحان دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس کاروبار کے آغاز پر 1,100 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا۔

صبح 9 بج کر 35 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 1,154.31 پوائنٹس یا 0.65 فیصد اضافے کے بعد 179,337.26 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا تھا۔

آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکوں، کھاد، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) اور ریفائنریز سمیت اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی۔ انڈیکس پر زیادہ اثرانداز ہونے والے حصص میں اے آر ایل، حبکو، ماری، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پول، پی ایس او، ایچ بی ایل، ایم سی بی، ایم ای بی ایل اور یو بی ایل مثبت زون میں کاروبار کررہے تھے۔

پیر کو بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان برقرار رہا، کیونکہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں کمی اور عالمی سطح پر تیل کی رسد کے امکانات بہتر ہونے سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔ تاہم، محتاط کاروبار اور 180,000 پوائنٹس کی سطح کے قریب منافع کے حصول کے لیے حصص کی فروخت کے باعث مارکیٹ مزید تیزی برقرار نہ رکھ سکی۔

بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 309.07 پوائنٹس یا 0.17 فیصد اضافے کے بعد 178,182.95 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عالمی منڈیوں میں منگل کو ایشیائی حصص بھی وال اسٹریٹ کی مندی کے زیر اثر رہے۔ اس کی وجہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کے حصص میں کمزوری تھی، کیونکہ امریکا نے چین کی جدید اے آئی چپس تک رسائی محدود کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں، جس سے ٹیکنالوجی کی بالادستی کی دوڑ میں مزید شدت آگئی ہے۔

جنوبی کوریا کا ٹیکنالوجی پر مبنی کوسپی انڈیکس کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد 2 فیصد گر گیا، جبکہ تائیوان کی اسٹاک مارکیٹ میں 1.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

جاپان کا نکی انڈیکس ایک فیصد نیچے آگیا، جبکہ ایم ایس سی آئی کا جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک کے حصص پر مشتمل وسیع ترین انڈیکس ابتدائی مندی کے بعد مزید 1.2 فیصد کمی کے ساتھ کاروبار کررہا تھا۔

گزشتہ رات واشنگٹن نے اعلان کیا کہ وہ این ویڈیا سمیت دیگر کمپنیوں کی جدید اے آئی چپس تک چین کی رسائی مزید محدود کرے گا۔

نئے ضابطے کے تحت تھائی لینڈ اور ملائیشیا میں قائم ڈیٹا سینٹرز کو جدید چپس کی ترسیل محدود کردی گئی ہے، جن کے ذریعے چینی کمپنیاں اے آئی ماڈلز کی تربیت کے لیے کمپیوٹنگ پاور حاصل کرتی رہی ہیں۔

یہ اقدام این ویڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) جینسن ہوانگ کے استعفے کے چند روز بعد سامنے آیا، جس کے بارے میں اطلاعات تھیں کہ انہوں نے سنگاپور میں قائم کلاؤڈ کمپنی میگاسپیڈ میں کام کرنے والی ایک خاتون کے ساتھ تعلقات کے انکشاف کے بعد عہدہ چھوڑ دیا۔ میگاسپیڈ این ویڈیا کی شراکت دار کمپنی ہے، جو اپنے ڈیٹا سینٹرز میں کمپیوٹنگ پاور کرائے پر فراہم کرتی ہے۔ اس کمپنی کو جدید اے آئی چپس غیر قانونی طور پر چین منتقل کیے جانے کے ممکنہ معاملے پر بھی جانچ پڑتال کا سامنا ہے۔

چین اور ہانگ کانگ کی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی مندی دیکھی گئی۔ چین کا بلیو چپ انڈیکس سی ایس آئی 300 نصف فیصد گر گیا، جبکہ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 0.65 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ہینگ سینگ ٹیک انڈیکس بھی تقریباً 2 فیصد نیچے آگیا۔

منگل کو عالمی مارکیٹوں کے لیے ایک اہم پیش رفت امریکی مارکیٹ بند ہونے کے بعد این ویڈیا کے مالیاتی نتائج کا اعلان ہوگا۔ سرمایہ کار اس بات پر نظر رکھے ہوئے ہیں کہ آیا قرضوں پر مبنی اے آئی شعبے میں کمپنی کی بھاری سرمایہ کاری 2027 تک جاری رہے گی اور جینسن ہوانگ کی عہدے سے علیحدگی اے آئی کے پورے نظام میں کمپنی کے اثر و رسوخ کو کس طرح متاثر کرسکتی ہے۔

یہ انٹرا ڈے اپ ڈیٹ ہے۔

Comments

200 حروف