علاقائی امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، محسن نقوی
- وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیر کو اسلام آباد میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان فریقین کے درمیان تنازعات کے حل میں مدد کے لیے اپنی مخلصانہ سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔
ایک بیان کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے، پاکستان اور ایران کے تعلقات کو فروغ دینے اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں پر بھی بات چیت کی۔
عباس عراقچی نے علاقائی کشیدگی کم کرنے کی کوششوں میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو ایران کے لیے خصوصی اہمیت کا حامل قرار دیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان فریقین کے درمیان تنازع کے حل کے لیے سفارتی محاذ پر اپنی مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔
بعد ازاں محسن نقوی نے ایئرپورٹ پر عباس عراقچی کو رخصت کیا۔ اس موقع پر پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔





















Comments