BR100 Increased By (0.27%)
BR30 Increased By (0.14%)
KSE100 Increased By (0.2%)
KSE30 Increased By (0.16%)
BAFL 55.16 Decreased By ▼ -0.03 (-0.05%)
BIPL 24.45 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 28.58 Decreased By ▼ -0.24 (-0.83%)
CNERGY 12.30 Increased By ▲ 0.01 (0.08%)
DFML 16.20 Decreased By ▼ -0.03 (-0.18%)
DGKC 181.60 Decreased By ▼ -0.28 (-0.15%)
FABL 91.45 Increased By ▲ 0.06 (0.07%)
FCCL 51.70 Decreased By ▼ -0.08 (-0.15%)
FFL 13.93 No Change ▼ 0.00 (0%)
GGL 18.55 Increased By ▲ 0.49 (2.71%)
HBL 287.91 Increased By ▲ 0.96 (0.33%)
HUBC 192.64 Increased By ▲ 0.16 (0.08%)
HUMNL 9.13 Decreased By ▼ -0.27 (-2.87%)
KEL 5.91 Increased By ▲ 0.06 (1.03%)
LOTCHEM 26.38 Increased By ▲ 0.32 (1.23%)
MLCF 89.71 Decreased By ▼ -0.35 (-0.39%)
OGDC 297.70 Decreased By ▼ -1.26 (-0.42%)
PAEL 33.65 Increased By ▲ 0.15 (0.45%)
PIBTL 13.80 Increased By ▲ 0.03 (0.22%)
PIOC 230.99 Increased By ▲ 0.52 (0.23%)
PPL 216.59 Decreased By ▼ -0.84 (-0.39%)
PRL 94.40 Increased By ▲ 1.21 (1.3%)
SNGP 89.35 Decreased By ▼ -0.38 (-0.42%)
SSGC 22.54 Decreased By ▼ -0.04 (-0.18%)
TELE 7.08 Increased By ▲ 0.03 (0.43%)
TPLP 12.03 Decreased By ▼ -0.07 (-0.58%)
TRG 54.97 Increased By ▲ 1.03 (1.91%)
UNITY 8.85 Increased By ▲ 0.17 (1.96%)
WTL 1.00 Increased By ▲ 0.04 (4.17%)
مارکٹس

عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز اضافہ

  • پام آئل کا بینچ مارک معاہدہ دوپہر کے وقفے تک 51 رنگٹ اضافے کے بعد 4,733 رنگٹ فی میٹرک ٹن پر پہنچ گیا
شائع اپ ڈیٹ

ملائیشین پام آئل کے مستقبل کے سودوں کی قیمتوں میں بدھ کو مسلسل تیسرے سیشن میں اضافہ ہوا جس کی وجہ خام تیل کی قیمتوں میں تیزی اور ڈالیان مارکیٹ میں دیگر خوردنی تیلوں کے نرخوں میں اضافہ تھا۔

برسا ملائیشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں دسمبر میں ترسیل کے لیے پام آئل کا بینچ مارک معاہدہ دوپہر کے وقفے تک 51 رنگٹ یا 1.09 فیصد اضافے کے بعد 4,733 رنگٹ (1,160.05 ڈالر) فی میٹرک ٹن پر پہنچ گیا۔

کوالالمپور میں مقیم ایک تاجر نے کہا کہ آج پام آئل کے فیوچرز کنٹریکٹ (ایف سی پی او) کی قیمتوں میں ڈالیان مارکیٹ کی کارکردگی اور خام تیل کے نرخوں کے مطابق اتار چڑھاؤ دیکھا جارہا ہے۔

بدھ کو آبنائے ہرمز میں دو بحری جہازوں کو نشانہ بنائے جانے اور ایرانی حکام کی جانب سے رائٹرز کو یہ بتائے جانے کے بعد کہ جہازوں کو نشانہ بنانے کے لیے نئی حکمت عملی اختیار کی جا رہی ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ تہران تیل کی قیمتیں بلند رکھنے اور امریکا کے وسط مدتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔

خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمتوں میں اضافے سے پام آئل بائیو ڈیزل کی تیاری کے خام مال کے طور پر زیادہ پُرکشش ہو جاتا ہے۔

ڈالیان مارکیٹ میں سویا آئل کے سب سے زیادہ کاروبار والے معاہدے کی قیمت میں 0.89 فیصد اضافہ ہوا جبکہ پام آئل کا معاہدہ 1.07 فیصد مہنگا ہوگیا۔ شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں سویا آئل کی قیمتیں بھی 0.18 فیصد بڑھ گئیں۔

پام آئل کی قیمتوں کا اتار چڑھاؤ دیگر خوردنی تیلوں کے نرخوں سے منسلک ہے کیونکہ عالمی نباتاتی تیلوں کی منڈی میں یہ ان کے ساتھ مسابقت کرتا ہے۔

ملائیشیا میں ستمبر کے دوران پام آئل کے ذخائر بڑھ کر 35 لاکھ 10 ہزار میٹرک ٹن ہوگئے جبکہ پیداوار ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ذخائر میں یہ اضافہ مارکیٹ کی توقعات سے زیادہ تھا اور ان کی سطح وہاں تک پہنچ گئی جسے پہلے ناقابلِ تصور سمجھا جاتا تھا۔

کارگو سروے کرنے والے اداروں کے اندازوں کے مطابق یکم سے 10 اکتوبر کے دوران ملائیشیا سے پام آئل مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ ماہ کے اسی عرصے کے مقابلے میں 33.5 سے 37.7 فیصد اضافہ ہوا۔

پام آئل کی تجارت میں استعمال ہونے والی کرنسی ملائیشین رنگٹ کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 0.1 فیصد بڑھ گئی جس سے غیر ملکی کرنسی رکھنے والے خریداروں کے لیے پام آئل قدرے مہنگا ہوگیا۔

رائٹرز کے تکنیکی تجزیہ کار وانگ تاؤ کے مطابق پام آئل کی قیمت فی میٹرک ٹن 4,766 رنگٹ کی مزاحمتی سطح کو دوبارہ جانچ سکتی ہے۔ اگر قیمت اس سطح سے اوپر نکل گئی تو اس میں مزید اضافہ ہوکر 4,799 سے 4,820 رنگٹ کی حد تک پہنچنے کا امکان ہے۔

Comments

200 حروف