BR100 Increased By (0.36%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Increased By (0.22%)
KSE30 Increased By (0.37%)
BAFL 56.87 Increased By ▲ 0.49 (0.87%)
BIPL 24.96 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 30.35 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 13.12 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 15.90 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
DGKC 192.45 Increased By ▲ 0.09 (0.05%)
FABL 94.14 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
FCCL 52.79 Increased By ▲ 0.41 (0.78%)
FFL 14.72 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.56 Decreased By ▼ -0.44 (-2.2%)
HBL 306.10 Increased By ▲ 3.95 (1.31%)
HUBC 201.42 Decreased By ▼ -1.29 (-0.64%)
HUMNL 10.16 Increased By ▲ 0.05 (0.49%)
KEL 6.09 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.46 Decreased By ▼ -0.89 (-3.25%)
MLCF 93.16 Increased By ▲ 0.41 (0.44%)
OGDC 316.73 Decreased By ▼ -1.03 (-0.32%)
PAEL 35.63 Increased By ▲ 0.13 (0.37%)
PIBTL 14.68 Increased By ▲ 0.11 (0.75%)
PIOC 243.21 Increased By ▲ 0.17 (0.07%)
PPL 226.91 Decreased By ▼ -0.88 (-0.39%)
PRL 93.02 Increased By ▲ 0.45 (0.49%)
SNGP 91.84 Decreased By ▼ -0.08 (-0.09%)
SSGC 23.81 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
TELE 7.80 Increased By ▲ 0.02 (0.26%)
TPLP 12.97 Increased By ▲ 0.30 (2.37%)
TRG 56.56 Decreased By ▼ -1.24 (-2.15%)
UNITY 8.07 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
WTL 1.01 Decreased By ▼ -0.01 (-0.98%)
کاروبار اور معیشت

وفاقی وزیر سرمایہ کاری کا کاروباری برادری کے مسائل حل نہ ہونے کا اعتراف

  • پورٹ قاسم میں پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی پی آر اے) کے قواعد کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، قیصر احمد شیخ
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے اس امر پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ گزشتہ ڈھائی برس سے وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے کاروباری برادری کے مسائل حل طلب ہیں۔ یہ بات بزنس مین گروپ (بی ایم جی) کی جانب سے کراچی چیمبر میں اپنی انتخابی مہم کے آغاز کے موقع پر سامنے آئی۔

بی ایم جی کی جانب سے انتخابات کیلئے اپنے 30 امیدواروں کا اعلان کرنے کے سلسلے میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کراچی کی کاروباری برادری سے کہا کہ وہ قومی اسمبلی میں کاروباری برادری کے منتخب نمائندے ہیں۔ اس کے باوجود وہ کاروباری برادری کے مسائل حل کرنے کے لیے کابینہ کی سطح پر حکومت کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

قیصر احمد شیخ نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی برس کے دوران میں نے وزیراعظم شہباز شریف کو کئی خطوط لکھے جن میں ملاقات کے لیے وقت دینے اور کاروباری برادری کے مسائل سے انہیں آگاہ کرنے کی درخواست کی گئی۔

انہوں نے سوال کیا کہ اگر ایک وفاقی وزیر ڈھائی سال تک وزیراعظم سے ملاقات نہیں کرسکتا تو وہ ملک کی کاروباری برادری کے لیے کس طرح قابلِ رسائی ہوگا اور کاروباری برادری فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین سے کس طرح ملاقات کرسکے گی؟

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پورٹ قاسم میں پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی پی آر اے) کے قواعد کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، میں نے وزیراعظم کو اس بارے میں آگاہ کردیا ہے۔‘‘

بی ایم جی کے چیئرمین زبیر موتی والا نے 30 امیدواروں کا تعارف کرایا جو ہفتے (26 ستمبر) کو ہونے والے کے سی سی آئی کے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

عہدیداران اور کمیٹی ارکان کا انتخاب دو سالہ مدت یعنی 2026 سے 2028 تک کے لیے کیا جائے گا۔

زبیر موتی والا نے کہا کہ وہ کراچی کی آواز بلند کرتے رہیں گے کیونکہ ملک کا معاشی مرکز اقتدار کے ایوانوں کی جانب سے مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے۔.

زبیر موتی والا نے کہا کہ اس کے باوجود کراچی پاکستان کی برآمدی آمدنی میں 55 فیصد حصہ برقرار رکھتا ہے اور ملک کی ٹیکس آمدنی کا 67 فیصد پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر شہر پر مناسب توجہ دی جائے تو اس میں معاشی سرگرمیوں میں اپنا کردار بڑھانے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔

بی ایم جی کے وائس چیئرمین انجم نثار نے کہا کہ ملکی معیشت زوال کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں سے برآمدی آمدنی میں کوئی نمایاں اضافہ نہیں ہوا اور تقریباً 18 سال قبل کے 26 ارب ڈالر کے مقابلے میں مالی سال 2026 میں معمولی اضافے کے ساتھ 30 ارب ڈالر تک پہنچی ہے۔

Comments

200 حروف