BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

فیڈ کے شرح سود فیصلے سے قبل سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی

  • اسپاٹ چاندی کی قیمت 63.67 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی
شائع اپ ڈیٹ

سونے کی قیمتوں میں بدھ کو محدود اتار چڑھاؤ رہا کیونکہ مارکیٹ شرکا امریکی فیڈرل ریزرو کے پالیسی فیصلے سے قبل محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں جس میں شرح سود میں اضافے کی وسیع پیمانے پر توقع کی جارہی ہے۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.1 فیصد کمی سے 4,288.48 ڈالر فی اونس رہی جبکہ پیر کو قیمت ایک ماہ سے زائد عرصے کی کم ترین سطح پر آگئی تھی۔

دسمبر کی ڈلیوری کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز بھی 0.1 فیصد کمی سے 4,328.10 ڈالر فی اونس پر آگئے۔

سی ایم ای فیڈ واچ کے مطابق اب ٹریڈرز اس بات کا 92.4 فیصد امکان ظاہر کر رہے ہیں کہ آج کے روز امریکی شرحِ سود میں کم از کم 25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا جائے گا۔ پالیسی کے اس فیصلے کے بعد فیڈرل ریزرو کے چیئرمین کیون واش کی ایک پریس کانفرنس بھی متوقع ہے۔

فرینک وال بام نے کہا کہ اگر فیڈرل ریزرو نے سخت گیر مؤقف اپنایا تو سونے کی قیمتوں میں مزید کمی آسکتی ہے جبکہ نرم پالیسی اشارے شرح سود میں اضافے کی توقعات کو کم کرسکتے ہیں اور سونے کی قیمتوں کو بحالی میں مدد دے سکتے ہیں۔ تاجروں کی نظریں تیل کی قیمتوں اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی مرکوز ہیں۔

سونا عام طور پر مہنگائی کے خلاف ایک دفاعی حصار سمجھا جاتا ہے لیکن شرح سود میں اضافہ ایسی غیر منافع بخش قیمتی دھات کو پاس رکھنے کی متبادل لاگت کو بڑھا دیتا ہے۔

ڈالر نے حالیہ حاصل شدہ برتری برقرار رکھی جبکہ تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر رہیں۔

مضبوط ڈالر دوسری کرنسیوں کے حامل افراد کے لیے گرین بیک (ڈالر) میں قیمت والے سونے کو مزید مہنگا بنا دیتا ہے جبکہ تیل کی بلند قیمتیں مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ کرتی ہیں۔

جغرافیائی سیاسی محاذ پر سعودی عرب نے اپنے مختلف علاقوں جن میں مقدس شہر مکہ مکرمہ اور ملک کا دوسرا بڑا شہر جدہ بھی شامل ہیں کے لیے سکیورٹی الرٹس جاری کیے ہیں۔ یہ اقدام ایران نواز جنگجوؤں کی جانب سے ایک ہفتے سے جاری حملوں کے بعد کیا گیا جن کے باعث سعودی عرب مشرق وسطیٰ کی جنگ میں مزید گہرائی تک شامل ہوگیا ہے۔

کومرز بینک نے کہا کہ یہ قدرے حیران کن ہے کہ اب تک سونے کی قیمتوں پر زیادہ دباؤ نہیں آیا۔ بینک کے مطابق سونے کی قیمتوں میں لچک کی وجہ مسلسل مالی خدشات ہوسکتے ہیں جن کی عکاسی طویل مدتی حکومتی بانڈز کی بلند ییلڈز سے ہوتی ہے جبکہ امریکا میں حالیہ سیاسی خطرات میں اضافہ بھی سونے کی قیمتوں کو سہارا دے رہا ہے۔

دیگر دھاتوں میں اسپاٹ چاندی کی قیمت 63.67 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی، پلاٹینم 0.3 فیصد کمی سے 1,770.47 ڈالر فی اونس پر آگیا جبکہ پیلیڈیم کی قیمت تقریباً 1 فیصد اضافے سے 1,301.61 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

Comments

200 حروف