BR100 Increased By (0.36%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Increased By (0.22%)
KSE30 Increased By (0.37%)
BAFL 56.87 Increased By ▲ 0.49 (0.87%)
BIPL 24.96 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 30.35 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 13.12 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 15.90 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
DGKC 192.45 Increased By ▲ 0.09 (0.05%)
FABL 94.14 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
FCCL 52.79 Increased By ▲ 0.41 (0.78%)
FFL 14.72 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.56 Decreased By ▼ -0.44 (-2.2%)
HBL 306.10 Increased By ▲ 3.95 (1.31%)
HUBC 201.42 Decreased By ▼ -1.29 (-0.64%)
HUMNL 10.16 Increased By ▲ 0.05 (0.49%)
KEL 6.09 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.46 Decreased By ▼ -0.89 (-3.25%)
MLCF 93.16 Increased By ▲ 0.41 (0.44%)
OGDC 316.73 Decreased By ▼ -1.03 (-0.32%)
PAEL 35.63 Increased By ▲ 0.13 (0.37%)
PIBTL 14.68 Increased By ▲ 0.11 (0.75%)
PIOC 243.21 Increased By ▲ 0.17 (0.07%)
PPL 226.91 Decreased By ▼ -0.88 (-0.39%)
PRL 93.02 Increased By ▲ 0.45 (0.49%)
SNGP 91.84 Decreased By ▼ -0.08 (-0.09%)
SSGC 23.81 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
TELE 7.80 Increased By ▲ 0.02 (0.26%)
TPLP 12.97 Increased By ▲ 0.30 (2.37%)
TRG 56.56 Decreased By ▼ -1.24 (-2.15%)
UNITY 8.07 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
WTL 1.01 Decreased By ▼ -0.01 (-0.98%)
کاروبار اور معیشت

پاور سیکٹر، حکومت کا سرمایہ کاری اور آپریٹنگ ماحول بہتر بنانے کے اقدامات پر غور

  • طویل مدتی سرمایہ کاری کے حصول، کارکردگی اور مسابقت میں اضافے کیلئے واضح، قابل پیش گوئی اور مستقل ریگولیٹری فریم ورک کی ضرورت پر زور
شائع اپ ڈیٹ

حکومت نے پاکستان کے بجلی کے شعبے کے ریگولیٹری فریم ورک میں اصلاحات کا عمل شروع کردیا ہے تاکہ سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور، کارکردگی بہتر اور نجی شعبے کی شمولیت کے لیے زیادہ قابل پیش گوئی ماحول پیدا کیا جاسکے۔

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب کی زیر صدارت وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ ’’پاور سیکٹر ریگولیٹری رجیم، امپروومنٹ اینڈ ریفارمز‘‘ اسٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا، جس میں بجلی کے شعبے کے ریگولیٹری فریم ورک کو مضبوط بنانے اور کارکردگی، سرمایہ کاری اور مسابقت کے فروغ کے لیے اصلاحات کا جائزہ لیا گیا۔

کمیٹی نے موجودہ ریگولیٹری نظام کا جائزہ لیا اور بجلی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور آپریٹنگ ماحول کو بہتر بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ کمیٹی نے نجی شعبے کی شمولیت، طویل مدتی سرمایہ کاری کے حصول، کارکردگی اور مسابقت میں اضافے کے لیے واضح، قابل پیش گوئی اور مستقل ریگولیٹری فریم ورک کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس میں پاکستان کے ادارہ جاتی اور مارکیٹ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریگولیٹری اور پالیسی فریم ورک کو بین الاقوامی بہترین طریقہ کار سے ہم آہنگ کرنے کی اہمیت پر بھی غور کیا گیا۔ کمیٹی نے زور دیا کہ اصلاحات کو شفافیت، مناسب حفاظتی اقدامات اور ریگولیٹری یقین دہانی یقینی بناتے ہوئے سرمایہ کاری اور شعبے کی کارکردگی میں بہتری لانی چاہیے۔

کمیٹی نے بجلی کے شعبے سے متعلق پالیسی اور ریگولیٹری مسائل کے حل کے لیے متعلقہ وزارتوں، ریگولیٹرز اور اداروں کے درمیان مربوط کوششوں کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ نے شعبے کی کارکردگی اور سرمایہ کاری کے نتائج میں ٹھوس بہتری کے لیے عملی اور مقررہ مدت پر مبنی اصلاحاتی عمل کی اہمیت اجاگر کی۔

وزیر خزانہ نے بجلی کے شعبے میں کارکردگی بہتر بنانے، مسابقت کو فروغ دینے اور ترقی میں معاونت کے لیے نجی شعبے کی شمولیت اور سرمایہ کاری کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے واضح ٹائم لائنز اور ذمہ داریوں کے ساتھ جامع اور مرحلہ وار لائحہ عمل کی ضرورت پر زور دیا۔

کمیٹی نے تکنیکی ورکنگ گروپ کے کردار کا بھی جائزہ لیا، جو تفصیلی تجزیہ اور اسٹیئرنگ کمیٹی کے غور کے لیے مخصوص تجاویز تیار کرے گا۔ سرمایہ کاروں اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ منظم مشاورت کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا تاکہ ان کی آرا حاصل کی جاسکیں اور ریگولیٹری بہتری کے لیے درکار شعبوں کی نشاندہی کی جاسکے۔

کمیٹی نے اتفاق کیا کہ تکنیکی ورکنگ گروپ نشاندہی کیے گئے شعبوں پر مزید کام کرے گا اور اپنی تجاویز اور سفارشات اسٹیئرنگ کمیٹی کے غور کے لیے پیش کرے گا۔

اسٹیئرنگ کمیٹی بجلی کے شعبے کی بہتری اور اصلاحات سے متعلق تکنیکی ورکنگ گروپ کی تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لے کر ان کی منظوری دے گی، تجاویز پر عملدرآمد کی نگرانی کرے گی اور بروقت عملدرآمد کے لیے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ضروری پالیسی ہدایات جاری کرے گی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانائی، نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل کے نیشنل کوآرڈینیٹر، وزیراعظم کے نجکاری سے متعلق مشیر، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات، چیئرمین نیپرا اور متعلقہ ڈویژنز و وزارتوں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف