سعودی عرب نے جمعہ کو کہا ہے کہ عراق سے داغے گئے ڈرونز نے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اسے بند کرنا پڑا۔
وزارتِ خارجہ نے کہا کہ وہ ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں عراق سے آنے والے متعدد ڈرونز کے ذریعے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتت ہیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور املاک کو نقصان پہنچا۔
وزارت توانائی کے ایک عہدیدار نے سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کو بتایا کہ احتیاطی اقدام کے طور پر پائپ لائن کو بند کردیا گیا جبکہ حملوں میں کچھ افراد زخمی ہوئے۔
وزارتِ خارجہ نے کہا کہ عراقی وزیراعظم کی درخواست پر ریاض نے اس مرحلے پر جوابی کارروائی نہ کرنے اور عراقی حکومت کی ان کوششوں کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کا مقصد عراق سے مملکت اور ہمسایہ ممالک کے خلاف ہونے والے حملوں کو روکنا ہے۔
تاہم وزارتِ خارجہ نے زور دیا کہ سعودی عرب اپنی خودمختاری، سلامتی، تنصیبات اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
سعودی عرب کے مطابق جمعرات کی صبح ہونے والے حملوں کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
























Comments