BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

شرح سود میں اضافے کی توقعات، ین 160 فی ڈالر کے قریب مستحکم

  • ین آخری بار 159.81 فی ڈالر پر خریدا گیا۔ گزشتہ دو کاروباری سیشنز میں یہ 160 کی سطح سے تجاوز کرگیا تھا
شائع اپ ڈیٹ

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کی جانب سے بینک آف جاپان (بی او جے) پر رواں ماہ شرح سود میں اضافے کے لیے دباؤ بڑھائے جانے کے بعد جاپانی ین منگل کو 160 فی ڈالر کی اہم سطح کے قریب مستحکم رہا، جبکہ کرنسی مارکیٹس نے مشرق وسطیٰ میں دوبارہ شروع ہونے والے حملوں پر بھی نظر رکھی۔

ین آخری بار 159.81 فی ڈالر پر خریدا گیا۔ گزشتہ دو کاروباری سیشنز میں یہ 160 کی سطح سے تجاوز کرگیا تھا۔ بیسنٹ کے اس بیان کے بعد ین کو کچھ سہارا ملا کہ انہیں یقین ہے جاپانی حکومت اور مرکزی بینک ایسے اقدامات کریں گے جن سے ین مضبوط ہوگا۔

بیسنٹ نے سی این بی سی کو انٹرویو میں کہا کہ ان کے پاس ایسی معلومات ہیں جو مارکیٹ کے پاس نہیں اور ان کے خیال میں جاپانی حکومت اور بینک آف جاپان ایسے اقدامات کریں گے جو ین کو مضبوط بنانے کا باعث بنیں گے۔

مارکیٹ میں رواں ماہ بینک آف جاپان کی جانب سے شرح سود بڑھانے کے 73 فیصد امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں۔ تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ین کو 160 کی سطح سے پائیدار طور پر دور کرنے کے لیے ستمبر کے بعد بھی مرکزی بینک کی جانب سے زیادہ جارحانہ پالیسی درکار ہوگی۔

ادھر امریکی ڈالر بھی محدود رہا اور گزشتہ ہفتے کے اضافے سے کچھ پیچھے ہٹ گیا۔ فیڈرل ریزرو کے چیئرمین کیون وارش کے حالیہ سخت مؤقف کے بعد رواں ماہ امریکی شرح سود میں اضافے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

سی ایم ای فیڈ واچ کے مطابق ستمبر میں امریکی شرح سود بڑھنے کے امکانات 65 فیصد تک پہنچ گئے، جو ایک ہفتہ قبل 41 فیصد تھے۔

ڈالر انڈیکس 99.37 پر آگیا، جبکہ یورو 1.1623 ڈالر اور برطانوی پاؤنڈ 1.35575 ڈالر پر مستحکم رہے۔ آسٹریلوی ڈالر 0.7172 اور نیوزی لینڈ ڈالر 0.5921 ڈالر پر پہنچ گیا۔

Comments

200 حروف