BR100 Decreased By (-0.72%)
BR30 Decreased By (-1.21%)
KSE100 Decreased By (-0.6%)
KSE30 Decreased By (-0.54%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.15 Decreased By ▼ -0.20 (-0.66%)
CNERGY 13.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.53%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.50 Decreased By ▼ -3.95 (-2.05%)
FABL 93.96 Decreased By ▼ -0.18 (-0.19%)
FCCL 52.08 Decreased By ▼ -0.71 (-1.34%)
FFL 14.53 Decreased By ▼ -0.19 (-1.29%)
GGL 19.10 Decreased By ▼ -0.46 (-2.35%)
HBL 304.48 Decreased By ▼ -1.62 (-0.53%)
HUBC 199.70 Decreased By ▼ -1.72 (-0.85%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.07 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 26.35 Decreased By ▼ -0.11 (-0.42%)
MLCF 91.39 Decreased By ▼ -1.77 (-1.9%)
OGDC 313.70 Decreased By ▼ -3.03 (-0.96%)
PAEL 35.29 Decreased By ▼ -0.34 (-0.95%)
PIBTL 14.74 Increased By ▲ 0.06 (0.41%)
PIOC 240.45 Decreased By ▼ -2.76 (-1.13%)
PPL 222.24 Decreased By ▼ -4.67 (-2.06%)
PRL 91.59 Decreased By ▼ -1.43 (-1.54%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.25 Decreased By ▼ -0.56 (-2.35%)
TELE 7.62 Decreased By ▼ -0.18 (-2.31%)
TPLP 12.75 Decreased By ▼ -0.22 (-1.7%)
TRG 56.14 Decreased By ▼ -0.42 (-0.74%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

امریکا کا ایران سے مذاکرات سے انکار، تمام آپشنز کھلے ہیں، پریس سیکریٹری وائٹ ہاؤس

  • وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولائن لیویٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا اولین اور ہمیشہ سے بنیادی مقصد یہ رہا ہے کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے
شائع اپ ڈیٹ

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے اس وقت کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، جبکہ واشنگٹن تہران پر معاشی دباؤ بڑھانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، تاہم تمام آپشنز اب بھی ”میز پر موجود“ ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے جمعرات کو فاکس نیوز کو انٹرویو میں یہ بات کہی ہے۔

کیرولین لیویٹ نے پروگرام ”فاکس اینڈ فرینڈز“ میں کہا، ”صدر ٹرمپ کا اولین اور ہمیشہ سے بنیادی مقصد یہ رہا ہے کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے۔ بس۔ چنانچہ ہم نے ’آپریشن ایپک فیوری‘ کے ذریعے اس کی فوج کو تباہ کیا، اور اب ہم ’آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ‘ کے ذریعے اس کی معیشت کو تباہ کر رہے ہیں۔“

انہوں نے کہا، ”اس وقت کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے اور یہ صورتِ حال اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک صدر کو یہ محسوس نہیں ہوتا کہ شاید ایران بامعنی انداز میں مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے تیار ہے۔ ابھی تک ہمیں ایسا ہوتا نظر نہیں آیا۔” انہوں نے مزید کہا، ”صدر کے پاس تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں اور بحری ناکہ بندی بھی بدستور نافذ ہے۔“

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے پیر کو ممالک کو خبردار کیا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ اپنے مالیاتی روابط ختم کردیں، بصورتِ دیگر انہیں ثانوی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس اقدام کو “اقتصادی ڈی ڈے” کا نام دیا گیا تھا، تاہم امریکی محکمہ خزانہ نے فی الحال عملی طور پر کوئی پابندی عائد کرنے سے گریز کیا۔

قطر کے وزیراعظم نے جمعرات کو تہران کا دورہ کیا تاکہ سفارتی کوششوں کا دوبارہ آغاز کیا جاسکے۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا جب واشنگٹن کی جانب سے ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کے اعلان پر امریکا اور ایران ایک دوسرے پر الزامات عائد کر رہے ہیں، جبکہ ایک ایرانی عہدیدار نے اس اقدام کو ’’مکمل اقتصادی جنگ‘‘ قرار دیا ہے۔

Comments

200 حروف