ٹرمپ کا دعویٰ: آبنائے ہرمز سے تمام بحری سرنگیں ہٹا دی گئیں، ایران کو دوبارہ بچھانے پر خبردار کردیا
- امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ’آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پوری طرح نافذ ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو کہا کہ آبنائے ہرمز کے بین الاقوامی پانیوں سے تمام بحری بارودی سرنگیں ہٹا دی گئی ہیں یا انہیں دھماکے سے تباہ کردیا گیا ہے، جبکہ ایران کو خبردار کیا گیا ہے کہ نئی بارودی سرنگیں بچھانے والے کسی بھی جہاز یا کشتی کو تباہ کردیا جائے گا۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک بیان میں کہا کہ امریکا اپنی اسپیس فورس کے ذریعے آبنائے ہرمز کے ’’ہر مربع انچ‘‘ پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی رسد کے لیے ایک انتہائی اہم آبی گزرگاہ ہے۔
ٹرمپ نے کہا، ’’بارودی سرنگیں بچھانے کے معاملے میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی پوری طرح نافذ ہے۔
امریکا اور ایران کے درمیان گزشتہ کئی ہفتوں سے ایک دوسرے کی فوجی تنصیبات پر فضائی حملے نہیں ہوئے، تاہم آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں پر حملے جاری ہیں کیونکہ دونوں ممالک اس تنگ بحری گزرگاہ پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بحری جہازوں کی نگرانی کرنے والے ادارے وورٹیکسا کے عبوری اعداد و شمار کے مطابق پیر کو آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل 50 لاکھ بیرل یومیہ رہی، جو جنگ سے قبل روزانہ 2 کروڑ بیرل سے زیادہ تھی۔ یعنی اب اس راستے سے دنیا بھر میں استعمال ہونے والے تقریباً ہر پانچ بیرل میں سے ایک بیرل کے مقابلے میں کہیں کم تیل گزر رہا ہے۔
























Comments