BR100 Increased By (0.36%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Increased By (0.22%)
KSE30 Increased By (0.37%)
BAFL 56.87 Increased By ▲ 0.49 (0.87%)
BIPL 24.96 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 30.35 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 13.12 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 15.90 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
DGKC 192.45 Increased By ▲ 0.09 (0.05%)
FABL 94.14 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
FCCL 52.79 Increased By ▲ 0.41 (0.78%)
FFL 14.72 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.56 Decreased By ▼ -0.44 (-2.2%)
HBL 306.10 Increased By ▲ 3.95 (1.31%)
HUBC 201.42 Decreased By ▼ -1.29 (-0.64%)
HUMNL 10.16 Increased By ▲ 0.05 (0.49%)
KEL 6.09 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.46 Decreased By ▼ -0.89 (-3.25%)
MLCF 93.16 Increased By ▲ 0.41 (0.44%)
OGDC 316.73 Decreased By ▼ -1.03 (-0.32%)
PAEL 35.63 Increased By ▲ 0.13 (0.37%)
PIBTL 14.68 Increased By ▲ 0.11 (0.75%)
PIOC 243.21 Increased By ▲ 0.17 (0.07%)
PPL 226.91 Decreased By ▼ -0.88 (-0.39%)
PRL 93.02 Increased By ▲ 0.45 (0.49%)
SNGP 91.84 Decreased By ▼ -0.08 (-0.09%)
SSGC 23.81 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
TELE 7.80 Increased By ▲ 0.02 (0.26%)
TPLP 12.97 Increased By ▲ 0.30 (2.37%)
TRG 56.56 Decreased By ▼ -1.24 (-2.15%)
UNITY 8.07 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
WTL 1.01 Decreased By ▼ -0.01 (-0.98%)
کاروبار اور معیشت

پاکستان اس وقت چین سے اضافی مالی معاونت حاصل کرنا نہیں چاہتا، وزیر خزانہ

  • اسلام آباد اپنی مالیاتی حکمتِ عملی تبدیل کرنے کا خواہاں ہے، محمد اورنگزیب
شائع اپ ڈیٹ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت چین سے اضافی مالی معاونت حاصل کرنے کا خواہاں نہیں، کیونکہ حکومت بیرونی فنانسنگ کے ذرائع کو متنوع بنانے اور عالمی کیپٹل مارکیٹوں تک دوبارہ رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

وزیر خزانہ نے فنانشل ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ پاکستان کی بات چیت کا مقصد تجارت اور سرمایہ کاری کے بہاؤ کو مضبوط بنانا اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو اعتماد کا مثبت اشارہ دینا ہے۔

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ امریکا اور چین کے درمیان انتخاب کا معاملہ ’’یا یہ یا وہ‘‘ کی بحث نہیں، فنانشل ٹائمز کے مطابق محمد اورنگزیب نے تصدیق کی کہ پاکستان فی الحال چین سے اضافی فنانسنگ نہیں مانگ رہا۔

فنانشل ٹائمز نے دسمبر میں شائع ہونے والے عالمی بینک کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ چین بدستور پاکستان کا سب سے بڑا قرض دہندہ ہے۔ 2024 تک پاکستان کے مجموعی 129.7 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے میں چین کا حصہ 23 فیصد تھا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسلام آباد اپنی مالیاتی حکمتِ عملی کو بار بار دوطرفہ معاونت حاصل کرنے کے بجائے مارکیٹ پر مبنی قرض گیری کی جانب منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

گزشتہ ہفتے محمد اورنگزیب نے تصدیق کی تھی کہ پاکستان نے امریکا سے 10 ارب ڈالر کی ایکسچینج اسٹیبلائزیشن سپورٹ سہولت باضابطہ طور پر طلب کی ہے۔ ان کے مطابق اس اقدام کا مقصد زرمبادلہ کے استحکام کو مضبوط بنانا اور عالمی کیپٹل مارکیٹوں کو مثبت اشارہ دینا ہے، نہ کہ روایتی قرض یا کریڈٹ لائن حاصل کرنا۔

وزیر خزانہ نے بزنس ریکارڈر سے گفتگو میں درخواست کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، تاہم فی الحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

وزیر خزانہ نے فنانشل ٹائمز کو بتایا کہ پاکستان کی جانب سے مطلوبہ 10 ارب ڈالر کی سواپ لائن کا مقصد نجی سرمایہ کاروں کو اعتماد کا اشارہ فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک (ایکس اِم بینک) اور یو ایس انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن (ڈی ایف سی) کا انتہائی اہم کردار نظر آتا ہے، کیونکہ ان اداروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے خطرہ مول لینے کی آمادگی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے فنانشل ٹائمز کو بتایا کہ یہ امریکا کے ساتھ رابطوں کا مجموعہ ہے، جس کا بنیادی مقصد تجارت اور سرمایہ کاری کے بہاؤ پر توجہ مرکوز کرنا اور عالمی کیپٹل مارکیٹوں کے حوالے سے اعتماد کا اشارہ دینا ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ حکومت کو 10 ارب ڈالر کی سواپ لائن کے معاملے پر واشنگٹن کی جانب سے مثبت اور تعمیری پیش رفت ملی ہے اور انہیں امید ہے کہ آئندہ دو ماہ کے دوران جواب موصول ہوجائے گا۔

Comments

200 حروف