دنیا
ہنگری میں وینٹی لیٹرز کی خریداری میں فراڈ، وزارت خارجہ نے پراسیکیوٹرز کو رپورٹ جمع کرادی
- ہزاروں اضافی وینٹی لیٹرز مہنگی قیمتوں پر خریدے، جن کا عملی طور پر استعمال ممکن نہیں تھا، رپورٹ
ہنگری کی وزارت خارجہ نے سابق حکومت کے دور میں کووڈ-19 وبا کے دوران 2020 میں وینٹی لیٹرز کی خریداری میں مبینہ فراڈ اور دیگر جرائم کے حوالے سے پراسیکیوٹرز کے پاس رپورٹ جمع کرادی ہے۔
وزیر خارجہ انیتا اوربان نے منگل کو صحافیوں کو بتایا کہ تقریباً 17,000 وینٹی لیٹرز کی خریداری سے متعلق رپورٹ، جن کی مجموعی مالیت 300 ارب ہنگری فورنٹ (963.82 ملین ڈالر) تھی، میں کہا گیا ہے کہ وزارت نے ہزاروں اضافی وینٹی لیٹرز مہنگی قیمتوں پر خریدے، جن کا عملی طور پر استعمال ممکن نہیں تھا۔
























Comments