BR100 Increased By (0.36%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Increased By (0.22%)
KSE30 Increased By (0.37%)
BAFL 56.87 Increased By ▲ 0.49 (0.87%)
BIPL 24.96 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 30.35 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 13.12 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 15.90 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
DGKC 192.45 Increased By ▲ 0.09 (0.05%)
FABL 94.14 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
FCCL 52.79 Increased By ▲ 0.41 (0.78%)
FFL 14.72 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.56 Decreased By ▼ -0.44 (-2.2%)
HBL 306.10 Increased By ▲ 3.95 (1.31%)
HUBC 201.42 Decreased By ▼ -1.29 (-0.64%)
HUMNL 10.16 Increased By ▲ 0.05 (0.49%)
KEL 6.09 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.46 Decreased By ▼ -0.89 (-3.25%)
MLCF 93.16 Increased By ▲ 0.41 (0.44%)
OGDC 316.73 Decreased By ▼ -1.03 (-0.32%)
PAEL 35.63 Increased By ▲ 0.13 (0.37%)
PIBTL 14.68 Increased By ▲ 0.11 (0.75%)
PIOC 243.21 Increased By ▲ 0.17 (0.07%)
PPL 226.91 Decreased By ▼ -0.88 (-0.39%)
PRL 93.02 Increased By ▲ 0.45 (0.49%)
SNGP 91.84 Decreased By ▼ -0.08 (-0.09%)
SSGC 23.81 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
TELE 7.80 Increased By ▲ 0.02 (0.26%)
TPLP 12.97 Increased By ▲ 0.30 (2.37%)
TRG 56.56 Decreased By ▼ -1.24 (-2.15%)
UNITY 8.07 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
WTL 1.01 Decreased By ▼ -0.01 (-0.98%)
کاروبار اور معیشت

وزیرخزانہ سے سلک روڈ فنڈ کے وفد کی ملاقات، اقتصادی تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال

  • حکومت معاشی استحکام کو برقرار رکھتے ہوئے ساختی اصلاحات اور پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، محمد اورنگزیب
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے چین کے معروف سرمایہ کاری فنڈ سلک روڈ فنڈ (ایس آر ایف) کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔

وفد کی قیادت فنڈ کی چیئرپرسن ژو جون نے کی۔ ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون کو مزید وسعت دینے کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کی حالیہ معاشی پیش رفت سے آگاہ کیا جس میں مالیاتی نظم و ضبط میں بہتری، بیرونی کھاتے کے استحکام، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے اور مجموعی معاشی صورتحال میں بہتری شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی استحکام کو برقرار رکھتے ہوئے ساختی اصلاحات اور پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے ملکی وسائل کو متحرک کرنے، ٹیکس بیس وسیع کرنے، ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے ٹیکس انتظامی نظام کو بہتر بنانے اور توانائی کے شعبے میں ساختی مسائل کے حل کے لیے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے برآمدات پر مبنی اقتصادی نمو اور کاروباری ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لیے جاری کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت پالیسیوں میں تسلسل، ادارہ جاتی نظام کی مضبوطی اور اہم شعبوں میں اصلاحات کے ذریعے طویل المدتی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلک روڈ فنڈ جیسے عالمی سرمایہ کاری اداروں کے ساتھ تعاون سرمایہ کی تشکیل، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور پیداواری معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

ملاقات میں پاکستان کے نجکاری پروگرام اور انفراسٹرکچر، توانائی، مینوفیکچرنگ سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع بھی زیر بحث آئے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک کے سرمایہ کاری اور نجکاری کے اقدامات میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی زیادہ سے زیادہ شرکت ضروری ہے۔

سلک روڈ فنڈ کے وفد نے پاکستان کے ساتھ مزید تعاون اور رابطوں میں دلچسپی کا اظہار کیا اور ملکی معاشی بنیادوں کو مستحکم بنانے کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کو سراہا۔ ژو جون نے کہا کہ وفد نے ابتدائی طور پر جن نجی شعبے کے منصوبوں کا جائزہ لیا، ان میں سے متعدد کے معیار اور استعداد سے وہ خاص طور پر متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے پاکستان کے نجی شعبے کی صلاحیتوں کو بھی سراہا۔ ژو جون نے کہا کہ سلک روڈ فنڈ پاکستان میں بنیادی ڈھانچے، توانائی، نجی شعبے کی ترقی اور ایسے منصوبوں میں مزید سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لینے میں دلچسپی رکھتا ہے جو وسیع تر معاشی اور سماجی فوائد پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

ملاقات میں بجلی کے شعبے میں جاری اصلاحات بالخصوص بجلی کی ترسیل، تقسیم اور کارکردگی میں بہتری کے لیے وسیع تر ساختی اصلاحات سے پیدا ہونے والے سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے پاکستان کے نجی شعبے کے بارے میں سلک روڈ فنڈ کے مثبت جائزے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی ادارہ جاتی سرمایہ اور پاکستان میں قابل اعتماد اور تجارتی بنیادوں پر قابل عمل منصوبوں کے درمیان مضبوط روابط قائم کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے متعلقہ پاکستانی اداروں، نجی شعبے اور سلک روڈ فنڈ کے درمیان مسلسل رابطوں کی حوصلہ افزائی کی تاکہ قابل عمل سرمایہ کاری کے مواقع کی نشاندہی اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پیش رفت یقینی بنائی جا سکے۔

سلک روڈ فنڈ کے وفد میں محکمہ قانون کے ڈپٹی ہیڈ فو لنگ ژی، ڈپارٹمنٹ IV کے سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر چینگ لیانگ، انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر وانگ فووئی اور انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی سینئر مینجر می کیانگ شامل تھیں۔

ملاقات میں وزارت خزانہ، اقتصادی امور ڈویژن اور سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔


Comments

200 حروف