BR100 Increased By (0.02%)
BR30 Decreased By (-0.25%)
KSE100 Increased By (0.08%)
KSE30 Increased By (0.07%)
BAFL 56.90 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.37 Increased By ▲ 0.02 (0.07%)
CNERGY 13.10 Decreased By ▼ -0.02 (-0.15%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 192.29 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
FABL 94.38 Increased By ▲ 0.24 (0.25%)
FCCL 52.76 Decreased By ▼ -0.03 (-0.06%)
FFL 14.64 Decreased By ▼ -0.08 (-0.54%)
GGL 19.32 Decreased By ▼ -0.24 (-1.23%)
HBL 307.30 Increased By ▲ 1.20 (0.39%)
HUBC 200.83 Decreased By ▼ -0.59 (-0.29%)
HUMNL 10.10 Decreased By ▼ -0.06 (-0.59%)
KEL 6.16 Increased By ▲ 0.07 (1.15%)
LOTCHEM 26.50 Increased By ▲ 0.04 (0.15%)
MLCF 93.20 Increased By ▲ 0.04 (0.04%)
OGDC 315.80 Decreased By ▼ -0.93 (-0.29%)
PAEL 35.60 Decreased By ▼ -0.03 (-0.08%)
PIBTL 14.82 Increased By ▲ 0.14 (0.95%)
PIOC 243.49 Increased By ▲ 0.28 (0.12%)
PPL 224.50 Decreased By ▼ -2.41 (-1.06%)
PRL 92.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.08%)
SNGP 92.20 Increased By ▲ 0.36 (0.39%)
SSGC 23.85 Increased By ▲ 0.04 (0.17%)
TELE 7.81 Increased By ▲ 0.01 (0.13%)
TPLP 12.80 Decreased By ▼ -0.17 (-1.31%)
TRG 56.74 Increased By ▲ 0.18 (0.32%)
UNITY 8.11 Increased By ▲ 0.04 (0.5%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کھیل

تنزید حسن کی سنچری، بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کے خلاف 88 رنز کی برتری حاصل کرلی

  • بنگلہ دیش 23 سال بعد آسٹریلیا میں پہلی ٹیسٹ سیریز کھیل رہا ہے
شائع اپ ڈیٹ

اوپنر تنزید حسن نے اپنے دوسرے ٹیسٹ میں پہلی سنچری اسکور کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز چائے کے وقفے تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز تک پہنچا دیا، جس کے نتیجے میں مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں 88 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

بائیں ہاتھ کے بلے باز تنزید حسن نے 197 گیندوں پر 101 رنز بنائے اور آسٹریلیا کے خلاف اس کی سرزمین پر سنچری بنانے والے بنگلہ دیش کے پہلے بلے باز کا اعزاز حاصل کیا۔ وہ اسپنر ناتھن لائن کی گیند پر مچل اسٹارک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

کپتان اور نمبر چار بلے باز نجم الحسین شانتو 79 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے، جبکہ مشفق الرحیم 26 رنز پر کھیل رہے تھے۔آسٹریلیا کی جانب سے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ نے واحد وکٹ حاصل کی۔ انہوں نے مومن الحق کو 49 رنز پر وکٹ کے پیچھے کیچ کرایا۔

بنگلہ دیش نے دوسرے روز کا آغاز 96 رنز ایک وکٹ سے کیا۔ میزبان کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، تاہم آسٹریلیا پہلی اننگز میں 198 رنز پر آؤٹ ہوگیا تھا۔

بنگلہ دیش 23 سال بعد آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیل رہا ہے۔ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 22 اگست سے کوئنزلینڈ کے شہر میکے میں کھیلا جائے گا۔

Comments

200 حروف