BR100 Decreased By (-0.41%)
BR30 Increased By (0.73%)
KSE100 Decreased By (-0.09%)
KSE30 Decreased By (-0.56%)
BAFL 59.75 Increased By ▲ 0.73 (1.24%)
BIPL 27.21 Increased By ▲ 0.04 (0.15%)
BOP 35.33 Decreased By ▼ -1.13 (-3.1%)
CNERGY 12.91 Increased By ▲ 0.97 (8.12%)
DFML 18.20 No Change ▼ 0.00 (0%)
DGKC 218.75 Increased By ▲ 0.72 (0.33%)
FABL 99.99 Decreased By ▼ -0.41 (-0.41%)
FCCL 57.86 Increased By ▲ 0.50 (0.87%)
FFL 16.45 Decreased By ▼ -0.13 (-0.78%)
GGL 24.40 Decreased By ▼ -0.22 (-0.89%)
HBL 323.50 Decreased By ▼ -1.12 (-0.35%)
HUBC 216.90 Decreased By ▼ -8.74 (-3.87%)
HUMNL 10.75 Decreased By ▼ -0.04 (-0.37%)
KEL 7.37 Increased By ▲ 0.05 (0.68%)
LOTCHEM 26.90 Decreased By ▼ -0.24 (-0.88%)
MLCF 103.58 Increased By ▲ 1.51 (1.48%)
OGDC 322.03 Increased By ▲ 2.84 (0.89%)
PAEL 43.50 Decreased By ▼ -0.38 (-0.87%)
PIBTL 16.73 Decreased By ▼ -0.11 (-0.65%)
PIOC 277.60 Increased By ▲ 2.76 (1%)
PPL 226.20 Increased By ▲ 4.65 (2.1%)
PRL 67.10 Increased By ▲ 3.35 (5.25%)
SNGP 103.92 Increased By ▲ 0.13 (0.13%)
SSGC 27.12 Decreased By ▼ -0.16 (-0.59%)
TELE 8.67 Increased By ▲ 0.05 (0.58%)
TPLP 15.46 Increased By ▲ 0.48 (3.2%)
TRG 61.49 Decreased By ▼ -1.80 (-2.84%)
UNITY 12.23 Increased By ▲ 0.72 (6.26%)
WTL 1.24 Increased By ▲ 0.01 (0.81%)
کاروبار اور معیشت

پنجاب بینک پنجاب حکومت کو 30 ارب روپے تک کے عام حصص جاری کرے گا

لسٹڈ بینک نے پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔
شائع اپ ڈیٹ

بینک آف پنجاب نے پنجاب حکومت کو 30 ارب روپے تک کے عام حصص نان رائٹس ایشو کے ذریعے جاری کرنے کی تجویز دی ہے، جبکہ ان حصص کی سبسکرپشن جون 2027 تک 2 مرحلوں میں مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔

لسٹڈ بینک نے پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

بینک آف پنجاب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے تجویز دی ہے کہ تمام متعلقہ ریگولیٹری اور کارپوریٹ منظوریوں سے مشروط طور پر پنجاب حکومت کو رائٹس ایشو کے علاوہ عام حصص جاری کیے جائیں۔ اس کے تحت 30 ارب روپے تک کی ایکویٹی سبسکرپشن 2 مرحلوں میں کی جائے گی، جس میں 31 دسمبر 2026 تک 20 ارب روپے تک جبکہ باقی رقم 30 جون 2027 تک حاصل کی جائے گی۔

مجوزہ حصص کے اجرا کی قیمت 38.20 روپے فی عام شیئر ہوگی، تاہم اگر اجرا کے وقت بینک کے عام حصص کی مارکیٹ قیمت 38.20 روپے فی شیئر سے زیادہ ہوئی تو اس صورت میں قابلِ اطلاق اجرا قیمت موجودہ مارکیٹ قیمت کے علاوہ 5 فیصد پریمیم پر مقرر کی جائے گی۔

بینک آف پنجاب نے کہا کہ مجوزہ حصص کا اجرا بینک کے شیئر ہولڈرز سے غیر معمولی جنرل میٹنگ (ای جی ایم) کے ذریعے تمام مطلوبہ منظوریوں اور متعلقہ ریگولیٹری اداروں، بشمول اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) سے منظوری حاصل کرنے سے مشروط ہوگا۔

بینک آف پنجاب 1989 میں قائم کیا گیا تھا اور پاکستان کا ایک نمایاں سرکاری شعبے کا کمرشل بینک ہے۔ بینک نے نمایاں ترقی کی ہے اور اب یہ ملک کا دوسرا سب سے بڑا سرکاری شعبے کا کمرشل بینک بن چکا ہے۔

گزشتہ ہفتے بینک آف پنجاب کو بحرین میں اوورسیز ہول سیل بینکنگ یونٹ قائم کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے اصولی منظوری بھی مل گئی تھی، جو بینک کے بین الاقوامی دائرہ کار کو وسعت دینے کے منصوبوں میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

Comments

200 حروف