BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

ایران کے ساتھ آبنائے ہرمز کے معاہدے کا بدھ تک امکان ہے، امریکی وزیر خزانہ

  • معاہدے سے توانائی کی قیمتیں مستحکم ہوں گی، اسکاٹ بیسنٹ کی پیشگوئی
شائع اپ ڈیٹ

امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکہ بدھ تک آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے ایران کے ساتھ معاہدے پر پہنچ سکتا ہے، جس سے توانائی کی قیمتوں کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

اسکاٹ بیسنٹ نے سی این بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم ایرانیوں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ آج یا کل تک آبنائے کو کھولنے اور اس تنازع میں صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے ہمارا کوئی معاہدہ ہو جائے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اس معاہدے کے تحت ایران کو آبنائے سے گزرنے والے بحری جہازوں سے ٹول (ٹیکس) وصول کرنے کی اجازت ہوگی تو بیسنٹ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ یہ آمد و رفت کی مکمل آزادی ہوگی۔

اسکاٹ بیسنٹ کے یہ بیانات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیر کو دیے گئے بیانات کی عکاسی کرتے ہیں، جنہوں نے ایران پر بڑے پیمانے پر فوجی حملے کی دھمکیوں سے پیچھے ہٹنے کے بعد اس بات پر زور دیا تھا کہ یہ آبی گزرگاہ چند گھنٹوں میں دوبارہ کھل سکتی ہے۔دوسری جانب ایران کی وزارتِ خارجہ نے واشنگٹن کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کی تردید کی ہے، جبکہ منگل کو ایک نامعلوم میزائل/پروجیکٹائل آبنائے ہرمز میں ایک مال بردار جہاز سے ٹکرا گیا، جو امریکہ ایران تنازع میں کشیدگی کا ایک اہم نقطہ بنا ہوا ہے۔بیسنٹ نے آبنائے کے حوالے سے ایران کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے توانائی کی قیمتوں پر مثبت اثرات کی امید ظاہر کی، جہاں ان کے بقول سینکڑوں بحری جہاز نکلنے کا انتظار کر رہے ہیں۔بیسنٹ نے کہا کہ اگرچہ گزشتہ چند دنوں میں وہاں صورتحال اب بھی کچھ غیر یقینی (پریشان کن) رہی ہے، لیکن ہم نے دیکھا ہے کہ اس وقت بھی کافی بحری جہاز باہر آ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس لیے مجھے توقع ہے کہ توانائی کی قیمتیں واپس نیچے آ کر مستحکم ہو جائیں گی ۔

Comments

200 حروف