BR100 Increased By (0.58%)
BR30 Increased By (0.3%)
KSE100 Increased By (0.35%)
KSE30 Increased By (0.48%)
BAFL 59.70 Decreased By ▼ -0.29 (-0.48%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.05 (-0.2%)
BOP 31.26 No Change ▼ 0.00 (0%)
CNERGY 11.73 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
DFML 16.41 Increased By ▲ 0.09 (0.55%)
DGKC 204.00 Increased By ▲ 2.13 (1.06%)
FABL 94.05 Increased By ▲ 0.19 (0.2%)
FCCL 59.93 Increased By ▲ 0.64 (1.08%)
FFL 14.28 Increased By ▲ 0.13 (0.92%)
GGL 19.13 Decreased By ▼ -0.35 (-1.8%)
HBL 303.47 Decreased By ▼ -0.03 (-0.01%)
HUBC 209.81 Increased By ▲ 3.45 (1.67%)
HUMNL 8.25 Increased By ▲ 0.13 (1.6%)
KEL 6.08 Decreased By ▼ -0.07 (-1.14%)
LOTCHEM 25.73 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
MLCF 105.81 Increased By ▲ 2.56 (2.48%)
OGDC 312.55 Decreased By ▼ -0.24 (-0.08%)
PAEL 34.24 Decreased By ▼ -0.59 (-1.69%)
PIBTL 13.62 Decreased By ▼ -0.10 (-0.73%)
PIOC 277.50 Increased By ▲ 7.83 (2.9%)
PPL 223.35 Increased By ▲ 0.73 (0.33%)
PRL 80.99 Decreased By ▼ -1.17 (-1.42%)
SNGP 91.38 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
SSGC 23.91 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
TELE 7.48 Increased By ▲ 0.16 (2.19%)
TPLP 12.83 Increased By ▲ 0.07 (0.55%)
TRG 52.81 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
UNITY 8.46 Decreased By ▼ -0.02 (-0.24%)
WTL 1.35 Decreased By ▼ -0.04 (-2.88%)
مارکٹس

فیڈ پالیسی کے اثرات، سونا چار ماہ کی مسلسل گراوٹ ختم کرنے کی راہ پر

  • اسپاٹ گولڈ 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 4,096.29 ڈالر فی اونس پر آ گیا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی منڈی میں جمعے کے روز سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی، تاہم قیمتی دھات پانچ ماہ بعد پہلی مرتبہ ماہانہ بنیاد پر اضافے کی راہ پر گامزن ہے۔ سرمایہ کار امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے ساتھ ساتھ امریکی فیڈرل ریزرو کے آئندہ شرح سود سے متعلق اشاروں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

اسپاٹ گولڈ 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 4,096.29 ڈالر فی اونس پر آ گیا، تاہم ہفتہ وار بنیاد پر اس میں تقریباً 1.1 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ امریکی گولڈ فیوچرز 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 4,094.10 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کرتے رہے۔ جولائی کے دوران سونا 2.2 فیصد سے زائد بڑھنے کی جانب گامزن ہے، جو فروری کے بعد سب سے بڑا ماہانہ اضافہ ہوگا۔

بدھ کو فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود برقرار رکھنے کے فیصلے کے بعد سونے کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ فیڈ کے چیئرمین کیون وارش نے آئندہ مانیٹری پالیسی کے بارے میں واضح اشارہ نہیں دیا، جس کے بعد مارکیٹ میں ستمبر میں شرح سود بڑھنے کے امکانات تقریباً 80 فیصد سے کم ہو کر 63 فیصد رہ گئے۔

ادھر امریکی ڈالر میں 2.4 فیصد کی تاریخی یومیہ گراوٹ کے بعد جمعرات کو تقریباً 0.3 فیصد بہتری دیکھی گئی۔

دوسری جانب مصر کی بحیرہ روم کی بندرگاہ دمیاط میں گیس بردار جہازوں پر ڈرون حملے نے امریکا۔ایران تنازع میں ایک نئے محاذ کے کھلنے کے خدشات کو جنم دیا ہے، جس سے نہر سویز کے ذریعے تیل کی ترسیل متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق 2026 کی دوسری سہ ماہی میں عالمی طلب 1,268.9 میٹرک ٹن پر مستحکم رہی۔ مرکزی بینکوں کی جانب سے خریداری میں اضافے نے سرمایہ کاری کی طلب میں کمی کے اثرات کو متوازن رکھا۔

دیگر قیمتی دھاتوں میں چاندی 58.98 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی، پلاٹینم 1.3 فیصد کمی کے ساتھ 1,638.97 ڈالر جبکہ پیلیڈیم 0.2 فیصد گر کر 1,301.94 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔

Comments

200 حروف