BR100 Increased By (0.17%)
BR30 Decreased By (-0.02%)
KSE100 Increased By (0.18%)
KSE30 Increased By (0.2%)
BAFL 57.07 Increased By ▲ 0.20 (0.35%)
BIPL 24.99 Increased By ▲ 0.03 (0.12%)
BOP 30.47 Increased By ▲ 0.12 (0.4%)
CNERGY 13.15 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 16.70 Increased By ▲ 0.80 (5.03%)
DGKC 192.90 Increased By ▲ 0.45 (0.23%)
FABL 94.06 Decreased By ▼ -0.08 (-0.08%)
FCCL 52.75 Decreased By ▼ -0.04 (-0.08%)
FFL 14.84 Increased By ▲ 0.12 (0.82%)
GGL 19.20 Decreased By ▼ -0.36 (-1.84%)
HBL 307.45 Increased By ▲ 1.35 (0.44%)
HUBC 201.79 Increased By ▲ 0.37 (0.18%)
HUMNL 10.14 Decreased By ▼ -0.02 (-0.2%)
KEL 6.13 Increased By ▲ 0.04 (0.66%)
LOTCHEM 26.56 Increased By ▲ 0.10 (0.38%)
MLCF 93.67 Increased By ▲ 0.51 (0.55%)
OGDC 315.59 Decreased By ▼ -1.14 (-0.36%)
PAEL 35.61 Decreased By ▼ -0.02 (-0.06%)
PIBTL 14.93 Increased By ▲ 0.25 (1.7%)
PIOC 243.00 Decreased By ▼ -0.21 (-0.09%)
PPL 225.90 Decreased By ▼ -1.01 (-0.45%)
PRL 93.30 Increased By ▲ 0.28 (0.3%)
SNGP 91.89 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
SSGC 23.85 Increased By ▲ 0.04 (0.17%)
TELE 7.88 Increased By ▲ 0.08 (1.03%)
TPLP 12.95 Decreased By ▼ -0.02 (-0.15%)
TRG 56.93 Increased By ▲ 0.37 (0.65%)
UNITY 8.08 Increased By ▲ 0.01 (0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
کاروبار اور معیشت

سرحدی انفرااسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کے لیے اے ڈی بی کی حمایت متوقع

  • وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے وسطی ایشیا علاقائی اقتصادی تعاون (کاریک) سیکریٹریٹ کی ملاقات
شائع اپ ڈیٹ

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی جانب سے بارڈر کنیکٹیویٹی اینڈ لاجسٹکس اپ گریڈ فیسلیٹی کی منظوری آنے والے ہفتوں میں متوقع ہے۔

وزارتِ تجارت کے مطابق پاکستان کے سرحدی انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی جانب سے آنے والے ہفتوں میں بارڈر کنیکٹیویٹی اینڈ لاجسٹکس اپ گریڈ فیسلیٹی کی منظوری متوقع ہے۔

بیان کے مطابق یہ پیشرفت وسطی ایشیا علاقائی اقتصادی تعاون (کاریک) سیکریٹریٹ اور وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران سامنے آئی۔ اس موقع پر انہیں خطے میں تجارت، روابط، سرمایہ کاری اور کاریک کے رکن ممالک کے درمیان اقتصادی انضمام کو فروغ دینے کیلئے جاری اہم علاقائی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

ملاقات کے دوران وفد نے وفاقی وزیرِ کو بتایا کہ پاکستان کے سرحدی انفرااسٹرکچر کی جدید کاری اور علاقائی تجارت و رابطوں کو فروغ دینے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے آنے والے ہفتوں میں بارڈر کنیکٹیویٹی اینڈ لاجسٹکس اپ گریڈ فیسلیٹی کی منظوری متوقع ہے۔

وفد نے جام کمال خان کو یہ بھی آگاہ کیا کہ پاکستان ریجنل ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن پارٹنرشپ فریم ورک کے نفاذ میں ایک فعال شراکت دار کے طور پر شامل ہے۔ یہ فریم ورک اب عملی مرحلے میں داخل ہو رہا ہے جس کا مقصد کاریک خطے میں تجارت میں سہولت، لاجسٹکس کے شعبے میں تعاون اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

ملاقات میں منگولیا میں 29 سے 30 ستمبر 2026ء کو منعقد ہونے والی آئندہ کاریک وزارتی کانفرنس اور بزنس فورم کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات کے دوران کاریک سیکرٹریٹ نے وفاقی وزیر کو باضابطہ طور پر کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جس میں کاریک خطے بھر سے وزراء، اعلیٰ سرکاری حکام، ترقیاتی شراکت دار، بین الاقوامی سرمایہ کار اور نجی شعبے کے نمائندے شرکت کریں گے۔

وفد نے وزیر کو بتایا کہ بزنس فورم کا محور لاجسٹکس، توانائی کی سیکیورٹی، اہم معدنیات، ڈیجیٹل رابطوں، سرمایہ کاری کے مواقع اور نجی شعبے کا باہمی تعاون ہوگا۔ اس نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سےکاریک خطے کے تمام ایوان ہائے صنعت و تجارت کے درمیان کاروباری تعاون کو مضبوط بنانے کیلئے ایک ریجنل چیمبرز الائنس قائم کرنے کے منصوبوں کا بھی اشتراک کیا۔

کاریک سیکریٹریٹ نے وفاقی وزیر کو ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے جاری ڈیجیٹل کوریڈور اسٹڈی کے بارے میں بھی بریفنگ دی جس میں پاکستان اور کاریک کے دیگر رکن ممالک شامل ہیں۔ اس منصوبے کا مقصد خطے میں ڈیجیٹل روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

جام کمال خان نے علاقائی معاشی انضمام کے فروغ میں کاریک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی مسلسل حمایت کو سراہا اور علاقائی تجارت، رابطوں اور سرمایہ کاری کے تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments

200 حروف