BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

مشرق وسطیٰ میں تناؤ کم ہونے پر سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں

  • اسپاٹ گولڈ کی قیمت 1.4 فیصد اضافے کے ساتھ 4,110.56 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی
شائع اپ ڈیٹ

مشرق وسطیٰ میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں عارضی کمی اور خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں گراوٹ کے بعد عالمی منڈی میں پیر کو سونے کی قیمت ایک فیصد سے زائد بڑھ گئی، جبکہ سرمایہ کاروں کی توجہ امریکی فیڈرل ریزرو کے آئندہ مانیٹری پالیسی فیصلے پر مرکوز ہے۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 1.4 فیصد اضافے کے ساتھ 4,110.56 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی گولڈ فیوچر ایک فیصد بڑھ کر 4,112.10 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کرتے رہے۔

کے سی ایم ٹریڈ کے چیف مارکیٹ تجزیہ کار ٹم واٹرر کے مطابق سونے کو خام تیل اور امریکی ڈالر دونوں کی کمزور قیمتوں سے فائدہ پہنچا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی کی امید نے تیل کی قیمتیں نیچے لائیں، جس سے مہنگائی کے خدشات میں بھی کمی آئی ہے۔

دوسری جانب امریکی ڈالر انڈیکس 0.3 فیصد گر گیا، جس سے دیگر کرنسیوں کے حامل سرمایہ کاروں کے لیے سونا نسبتاً سستا ہو گیا۔

ادھر ایک ایرانی اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ اگر امریکا حملے بند رکھتا ہے تو ایران بھی اپنی کارروائیاں معطل رکھے گا۔ اس پیش رفت کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 فیصد سے زیادہ گر گئیں۔

مارکیٹ کی نظریں اس ہفتے ہونے والے امریکی فیڈرل ریزرو کے پالیسی اجلاس پر بھی جمی ہوئی ہیں، جہاں شرح سود برقرار رکھنے کی توقع کی جا رہی ہے، تاہم سرمایہ کار ستمبر میں شرح سود میں اضافے کے امکانات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔

دیگر قیمتی دھاتوں میں چاندی کی قیمت 2.8 فیصد بڑھ کر 59.81 ڈالر، پلاٹینم 2.6 فیصد اضافے سے 1,629.15 ڈالر جبکہ پیلیڈیم 2.1 فیصد بڑھ کر 1,269.43 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

Comments

200 حروف