BR100 Decreased By (-0.88%)
BR30 Decreased By (-0.81%)
KSE100 Decreased By (-0.74%)
KSE30 Decreased By (-0.73%)
BAFL 55.30 Decreased By ▼ -0.90 (-1.6%)
BIPL 26.14 Decreased By ▼ -0.63 (-2.35%)
BOP 32.25 Decreased By ▼ -0.73 (-2.21%)
CNERGY 10.34 Increased By ▲ 0.24 (2.38%)
DFML 17.90 Increased By ▲ 0.18 (1.02%)
DGKC 192.60 Decreased By ▼ -4.07 (-2.07%)
FABL 97.99 Decreased By ▼ -0.99 (-1%)
FCCL 51.30 Increased By ▲ 0.05 (0.1%)
FFL 15.90 Decreased By ▼ -0.28 (-1.73%)
GGL 24.85 Decreased By ▼ -0.14 (-0.56%)
HBL 292.75 Decreased By ▼ -2.74 (-0.93%)
HUBC 213.00 Decreased By ▼ -1.18 (-0.55%)
HUMNL 10.39 Increased By ▲ 0.03 (0.29%)
KEL 7.12 Increased By ▲ 0.06 (0.85%)
LOTCHEM 26.54 Decreased By ▼ -2.58 (-8.86%)
MLCF 86.96 Decreased By ▼ -1.86 (-2.09%)
OGDC 311.95 No Change ▼ 0.00 (0%)
PAEL 40.50 Decreased By ▼ -0.49 (-1.2%)
PIBTL 15.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.06%)
PIOC 280.00 Decreased By ▼ -2.84 (-1%)
PPL 212.00 Decreased By ▼ -0.66 (-0.31%)
PRL 52.68 Increased By ▲ 0.14 (0.27%)
SNGP 97.03 Decreased By ▼ -2.33 (-2.35%)
SSGC 24.74 Decreased By ▼ -0.36 (-1.43%)
TELE 8.24 Decreased By ▼ -0.08 (-0.96%)
TPLP 12.98 Decreased By ▼ -0.24 (-1.82%)
TRG 59.61 Increased By ▲ 2.72 (4.78%)
UNITY 9.69 Decreased By ▼ -0.25 (-2.52%)
WTL 1.22 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

ٹائر کاروبار میں توسیع، سروس انڈسٹریز نئی ذیلی کمپنی قائم کرے گی

  • مجوزہ ذیلی کمپنی سے متعلق مزید تفصیلات مناسب وقت پر فراہم کردی جائیں گی، نوٹس
شائع اپ ڈیٹ

سروس انڈسٹریز لمیٹڈ (ایس آئی ایل) نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ اس کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی سروس ٹائرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ ((ایس ٹی پی ایل) نے ٹائر کے کاروبار کو وسعت دینے کے لیے سروس ٹائرز انٹرنیشنل (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے نام سے ایک نئی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹس کے ذریعے اس پیشرفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ ذیلی کمپنی سے متعلق مزید تفصیلات مناسب وقت پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو فراہم کر دی جائیں گی۔

سروس لانگ مارچ ٹائرز (ایس ایل ایم) کو 2020 میں سروس انڈسٹریز لمیٹڈ، چین کی چاؤیانگ لانگ مارچ ٹائر کمپنی لمیٹڈ اور مائیکو کارپوریشن پاکستان کے مشترکہ اشتراک (جوائنٹ ونچر) کے طور پر قائم کیا گیا تھا جب کہ کمپنی نے مارچ 2022 میں باقاعدہ تجارتی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔

کمپنی سندھ کے علاقے سائٹ نوری آباد میں تقریباً 50 ایکڑ اسپیشل اکنامیک زون کی اراضی پر قائم اپنے مینوفیکچرنگ پلانٹ کا انتظام چلارہی ہے۔

سروس لانگ مارچ ٹائرز نے تجارتی سرگرمیوں کے آغاز کے بعد سے پاکستان کی آٹو موٹیو مینوفیکچرنگ صنعت میں ایک اہم مقام حاصل کرلیا ہے۔ کمپنی کی بنیادی توجہ ٹرک اور بسوں کے ریڈیئل ٹائروں کی تیاری پر مرکوز ہے جو ملک کے نقل و حمل، لاجسٹکس، تجارت اور صنعتی شعبوں کی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Comments

200 حروف