BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

مودی کا امتحانی دھاندلی میں ملوث افراد کو سخت سزا دینے کا اعلان

  • مودی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ نوجوانوں کی فلاح اور مستقبل سے بڑھ کر کوئی چیز اہم نہیں
شائع اپ ڈیٹ

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امتحانی پرچوں کے لیک اور دھاندلی میں ملوث افراد کو سخت سزا دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امتحانی بے ضابطگیوں کے خلاف ملک گیر احتجاج شدت اختیار کر گیا ہے۔

مودی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ نوجوانوں کی فلاح اور مستقبل سے بڑھ کر کوئی چیز اہم نہیں۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ امتحانی پرچوں کے لیک میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات چلانے کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کی جائیں گی۔

ادھر سوشل میڈیا سے ابھرنے والی کاکروچ جنتا پارٹی کی قیادت میں ہزاروں طلبہ نے بدھ کو نئی دہلی میں احتجاج کیا، جہاں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ مظاہرین گزشتہ ماہ سے وزیر تعلیم کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

پیر کو پارلیمنٹ کی جانب مارچ کرنے والے مظاہرین پر پولیس کی آنسو گیس اور لاٹھی چارج کے بعد احتجاج مزید شدت اختیار کر گیا، جبکہ بعض مظاہرین نے پتھراؤ بھی کیا۔ پولیس کے مطابق جھڑپوں میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 178 افراد زخمی ہوئے۔

امتحانی نظام میں بار بار بے ضابطگیوں، خصوصاً میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے پرچے کے لیک ہونے اور تقریباً 20 لاکھ طلبہ کو دوبارہ امتحان دینے پر مجبور کیے جانے کے بعد عوامی غصہ بڑھ گیا ہے۔ اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے بھی مودی کے استعفے کا مطالبہ کیا، جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

Comments

200 حروف