BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

کثیرالجہتی سفارت کاری: وزیرِاعظم شہبازشریف کا اقوامِ متحدہ کی حمایت کے عزم کا اعادہ

  • پاکستان اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے لیے پرعزم ہے، شہباز شریف
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے کثیرالجہتی سفارت کاری اور اقوامِ متحدہ کی حمایت کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی قانون پر مبنی اصولوں کے تحت قائم عالمی نظام کا حامی ہے۔

وزیرِ اعظم نے یہ ریمارکس سینیگال کے سابق صدر میکی سال اور ریبیکا گرین اسپن کے ساتھ الگ الگ ملاقاتوں میں دیے جو کہ تنظیم کے اگلے سیکریٹری جنرل بننے کے امیدوار ہیں۔

میکی سال سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے لیے پرعزم ہے اور بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی، طویل تنازعات اور ترقیاتی چیلنجوں کے اس دور میں بین الاقوامی تعاون کے مرکزی ستون کے طور پر اقوامِ متحدہ کی حمایت کرتا ہے۔

وزیرِ اعظم آفس سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی امن، سلامتی اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے موثر کثیر الجہتی ادارے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر ایمانداری سے عمل درآمد اور بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی پاسداری کو مزید یقینی بنانے پر زور دیا۔

دونوں امیدواروں کے ساتھ الگ الگ ملاقاتوں میں وزیرِ اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اقوامِ متحدہ کے اگلے سیکریٹری جنرل کو تنظیم کے تین بنیادی ستونوں امن و سلامتی، ترقی، اور انسانی حقوق کو متوازن، جامع اور مؤثر انداز میں آگے بڑھا کر تنظیم کو مضبوط کرنا چاہیے۔

انہوں نے امن مشنز، ترقیاتی تعاون اور کثیر الجہتی سفارت کاری کے ذریعے اقوامِ متحدہ کے لیے پاکستان کی دیرینہ خدمات کو بھی اجاگر کیا۔

بیان کے مطابق سیکی سال نے اقوامِ متحدہ کے لیے پاکستان کی خدمات کا شکریہ ادا کیا اور بین الاقوامی امن، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

ایک اور ملاقات میں گرین اسپین نے کثیر الجہتی تعاون کی اہمیت کا اعادہ کیا جبکہ وزیرِ اعظم نے اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر زیادہ مؤثر عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔

شہباز شریف نے اقوامِ متحدہ کے تینوں ستونوں پر متوازن پیش رفت اور ترقی پذیر ممالک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ عالمی ترقیاتی ایجنڈے پر تیز تر عمل درآمد کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

بیان کے مطابق گرین اسپین نے اقوامِ متحدہ کے لیے پاکستان کی دیرینہ خدمات کو سراہا اور حالیہ علاقائی امن کوششوں میں اس کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف